news
عمران خان کو گھر منتقلی کی پیشکش: علیمہ خان کا اہم انکشاف
پاکستان تحریک انصاف کے قائد کی ہمشیرہ علیمہ خان نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کو علی امین گنڈاپور کے ذریعے گھر منتقلی کی پیشکش ہوئی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کو پہلے دن سے ڈیل کی آفرز آرہی ہیں مگر براہ راست کسی نے رابطہ نہیں کیا۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ علی امین گنڈاپور کے ذریعے متعدد آفرز موصول ہوئیں، بنی گالہ ہاؤس میں نظر بندی کی آفر بھی علی امین گنڈاپور لے کر آئے تھے۔ سابق وزیراعظم کو مسلسل اس طرح کی پیشکشیں کی جا رہی ہیں کہ انہیں خاموش رہنا چاہیے، لیکن انہوں نے جواب میں یہ کہا ہے کہ جیل میں اتنا وقت گزارنے کے بعد اب وہ گھر میں نظر بندی پر کیسے راضی ہو سکتے ہیں؟ ہمارا بھائی ڈیڑھ سال سے جیل میں ہے، اگر بیک ڈور ڈیل کرنی ہوتی تو اب تک کر چکے ہوتے۔
علیمہ خان کا کہنا ہے کہ عمران خان نے ہمیشہ قانون کی حکمرانی کی بات کی، ڈیڑھ سال جیل میں رکھ کر اب کیا ہاؤس اریسٹ رکھیں گے؟ میرا خیال ہے کہ مذاکرات کرنے والے سنجیدہ نہیں ہیں۔ عمران خان نے صرف دو مطالبات سامنے رکھے ہیں، وہ دو سال سے کہہ رہے ہیں کہ 9 مئی پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔ کیا بانی پی ٹی آئی کے مطالبات قابل قبول نہیں؟ جوڈیشل کمیشن کسی سینئر جج کے نیچے بنایا جائے جو سب کو قابل قبول ہو۔ سابق وزیراعظم کی ہمشیرہ نے کہا کہ ن لیگ کے اپنے لوگ کہہ رہے ہیں کہ جو ہمیں آرڈر آئے۔
news
وفاقی وزیر عطاءاللہ تارڑ کا علی امین گنڈا پور کے احتجاج پر تبصرہ
اسلام آباد:
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاءاللہ تارڑ نے کہا ہے کہ علی امین گنڈا پور نے صحیح طریقے سے احتجاج کرنے کا راستہ اختیار کیا ہے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ مہذب معاشروں میں احتجاج ہمیشہ پرامن ہوتا ہے اور اس دوران زندگی کا معمول بھی جاری رہتا ہے۔ علی امین گنڈا پور نے واقعی درست طریقہ اپنایا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ کے پی کے کی جانب سے 10 ماہ میں پہلی بار احتجاج کا صحیح انداز اپنانا قابل تعریف ہے۔ کاش وہ 26 نومبر اور 9 مئی کو بھی تشدد اور توڑ پھوڑ کے بجائے اسی طرح “اوو اوو” کر کے احتجاج کرتے۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ قوم جانتی ہے کہ انتشار، فساد اور جلاؤ گھیراؤ آپ کی عادت ہے۔
news
مالی سال 2025-26 کا بجٹ: اہم تفصیلات اور شیڈول
اسلام آباد:
نئے مالی سال 2025-26 کا بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔
ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزارت خزانہ نے بجٹ کال سرکلر 2025-26 جاری کر دیا ہے، جس کے تحت بجٹ پیش کرنے سے پہلے وفاقی کابینہ سے بجٹ کے اہداف اور دستاویزات کی منظوری حاصل کی جائے گی۔ بجٹ اسٹریٹجی حکمت عملی پیپر کی منظوری اپریل کے تیسرے ہفتے میں لی جائے گی۔
وزارت خزانہ کے مطابق، سالانہ پلان کوآرڈی نیشن کمیٹی کا اجلاس مئی کے پہلے ہفتے میں منعقد ہوگا، جبکہ قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس مئی کے دوسرے ہفتے میں بلایا جائے گا۔ کابینہ کے لیے بجٹ کے تخمینے اور دستاویزات مئی تک تیار کر لی جائیں گی، اور فروری میں کرنٹ اور ترقیاتی بجٹ پر نظرثانی کا تخمینہ پیش کیا جائے گا۔
فروری میں بجٹ ریویو کمیٹی کا اجلاس بھی بلایا جائے گا، اور اگلے ماہ مڈ ایئر ریویو رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش کی جائے گی۔
- سیاست8 years ago
نواز شریف منتخب ہوکر دگنی خدمت کریں گے، شہباز کا بلاول کو جواب
- انٹرٹینمنٹ7 years ago
راحت فتح علی خان کی اہلیہ ان کی پروموشن کے معاملات دیکھیں گی
- کھیل8 years ago
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ساتھی کھلاڑی شعیب ملک کی نئی شادی پر ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
- انٹرٹینمنٹ7 years ago
شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی سے متعلق سوال پر بشریٰ انصاری بھڑک اٹھیں