news
پاکستان کیلئے تیار کیے جانے والے آف شور پٹرول ویسل (OPV) پی این ایس حنین کی کمیشننگ کی تقریب
تقریب کا انعقاد رومانیہ کی بندرگاہ کانسٹینٹا(Constanta Port)میں ہوا۔
چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف تقریب کے مہمان خصوصی تھے
تقریب میں رومانیہ کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل گورگھیٹا ولاد (Gheorghita Vlad) اور رومانیہ نیوی کے چیف وائس ایڈمرل میہائی پینائیت (Mihai Panait) کی خصوصی شرکت۔
پی این ایس حنین کثیرالمقاصد، انتہائی سبک رفتار جنگی بحری جہاز ہے جو ٹرمینل ڈیفنس سسٹم کے ساتھ ساتھ جدید ترین الیکٹرانک وارفیئر، اینٹی شپ اور اینٹی ایئر وارفیئر کی صلاحیتوں کا بھی حامل ہے
یہ جہاز ملٹی رول ہیلی کاپٹر کے ساتھ لمبے عرصے تک متعدد آپریشنز سرانجام دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے
جہاز کی شمولیت سے میری ٹائم سیکیورٹی کیلئے پاک بحریہ کی صلاحیتوں، دور دراز بین الاقوامی پانیوں میں موجودگی اور آپریشنل تیاریوں میں مزید اضافہ ہوگا۔ سربراہ پاک بحریہ
پی این ایس حنین کی شمولیت سے بحر ہند میں علاقائی میری ٹائم سیکورٹی پٹرول میں تعیناتی مزید مستحکم ہو گی۔
سربراہ پاک بحریہنیول چیف نے ڈیمن شپ یارڈ کی پیشہ وارانہ مہارت اور پاک بحریہ کو جدید ٹیکنالوجی کی فراہمی پر شپ یارڈ انتظامیہ کی تعریف کی
کمیشننگ کی تقریب میں پاکستان، رومانیہ اورہالینڈکے اعلیٰ حکام اور رومانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے معززین نے شرکت کی
news
کیلیفورنیا میں گوشت خور گلہریوں کی دریافت نے سائنسدانوں کو حیران کردیا
سائنس دانوں نے پہلی بار امریکی ریاست کیلیفورنیا میں گوشت خور گلہریوں کی موجودگی کا پتہ لگایا ہے، جس نے ماہرین کو حیران کر دیا ہے۔
یہ گلہریاں اکثر اپنے منہ میں گری دار میوے، بیج یا اناج بھرے ہوئے دیکھی جاتی رہی ہیں۔ لیکن حالیہ تحقیق، جو جرنل آف ایتھولوجی میں شائع ہوئی ہے، یہ ظاہر کرتی ہے کہ یہ گلہریاں موقع پرست ہمہ خور بھی ہو سکتی ہیں، یعنی ہر قسم کی خوراک کھانے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔
اس تحقیق میں یونیورسٹی آف کیلیفورنیا ڈیوس کے سائنسدانوں نے جون اور جولائی 2024 کے دوران گلہریوں کے 74 تعاملات کا مشاہدہ کیا۔
انہوں نے یہ پایا کہ 42 فیصد سے زیادہ گلہریوں کو چھوٹے چوہوں کا شکار کرتے اور انہیں کھاتے ہوئے دیکھا گیا۔
news
کابینہ نے ونٹیج کاروں کی درآمد پر چھوٹ دینے کی تجویز مسترد کردی
حکومت نے بندرگاہوں پر پھنسے ہوئے ونٹیج کاروں کو ایک بار رعایت دینے کی تجویز کو مسترد کر دیا ہے، اور کہا ہے کہ یہ کاریں پالیسی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے درآمد کی گئی ہیں۔
اس لیے درآمد کنندگان کو ایسی کسی رعایت کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ وزارت تجارت کی جانب سے پیش کی گئی سمری پر بحث کرتے ہوئے کابینہ نے سندھ ہائیکورٹ کی ہدایت اور مشاہدات کو بھی مدنظر رکھا، اور ونٹیج کاروں کی درآمد میں ایف بی آر کی خلاف ورزی پر بھی غور کیا۔
تاہم، کابینہ نے متفقہ طور پر وزارت تجارت کی سمری کو مسترد کر دیا، جس میں مختلف بندرگاہوں پر پھنسے ہوئے تمام ونٹیج کاروں کو ایک بار رعایت دینے کی سفارش کی گئی تھی۔ کابینہ کو بتایا گیا کہ یہ سمری پہلے بھی پیش کی گئی تھی، جسے کابینہ نے مسترد کر دیا تھا۔
اب سندھ ہائیکورٹ کے احکامات کی روشنی میں واضح فیصلے کے لیے دوبارہ پیش کی جا رہی ہے۔ ہائیکورٹ نے ہدایت کی ہے کہ کابینہ تین ہفتوں میں اسپیکنگ آرڈر پاس کرے، لیکن کابینہ نے اس تجویز کو ایک بار پھر مسترد کر دیا ہے۔
- سیاست7 years ago
نواز شریف منتخب ہوکر دگنی خدمت کریں گے، شہباز کا بلاول کو جواب
- انٹرٹینمنٹ7 years ago
راحت فتح علی خان کی اہلیہ ان کی پروموشن کے معاملات دیکھیں گی
- کھیل7 years ago
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ساتھی کھلاڑی شعیب ملک کی نئی شادی پر ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
- انٹرٹینمنٹ7 years ago
شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی سے متعلق سوال پر بشریٰ انصاری بھڑک اٹھیں