news
مونال ریسٹورنٹ ،سپریم کورٹ
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا تین رکنی بنچ 5 ستمبر کو مونال ریسٹورنٹ، سن شائن ہائٹس اور لا مونٹانا ریسٹورنٹ کی نظرثانی کی درخواست پر سماعت کرے گا۔
جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس نعیم اختر افغان تین رکنی بینچ کے دیگر دو ججز ہوں گے۔
15 اگست کو سپریم کورٹ نے مارگلہ ہلز میں واقع مونال ریسٹورنٹ کے مالک ملک لقمان علی افضل کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا۔