news
تھانہ سبزہ زار کی مبینہ ملی بھگت سے غیرقانونی ہاؤسنگ سکیم کا انکشاف
لاہور( ملک مبارک سے) تھانہ سبزہ زار غیرقانونی ہاؤسنگ سکیم مافیا کا سہولت کار بن گیا ایل ڈی اے انتظامیہ نے سبزہ زار کی حدود،مرغزار کالونی میں بننے والی غیر قانونی ہاؤسنگ سکیم کی انتظامیہ کے خلاف تھانہ سبزہ زار کوکئ استغاثے دئیے لیکن تھانہ انتظامیہ نے اج تک کوئی کاروائی نہ کی تعمیرات دھڑلے سے جاری صحافت کی نشاندھی پر ڈائریکٹر پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیم اسد چیمہ نے ڈی ائی جی اپریشن کو لیٹر لکھ دیا تاحال محکمہ پولیس نے کوئی کاروائی نہ کی ائی جی پنجاب نوٹس لیں۔ تفصیلات کے مطابق سبزہ زار تھانہ کے علاقے مرغزار کالونی میں غیر قانونی ہاؤسنگ سکیم بن رہی ہے جو کہ ایل ڈی اے سے منظور شدہ نہیں ہے زرائع کے مطابق غیرقانونی ہاؤسنگ سکیم انتظامیہ دیدہ دلیری سے تین مرلہ ہومز اور فلیٹ تیار کررہی ہے اور شہریوں کو فروخت بھی کررہی ہیں اس کو روکنے کےلیے ایل ڈی اے شعبہ پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیم انتظامیہ متحرک ہوچکی ہے اس حوالے سے روزنامہ صحافت نے خبروں کے زریعے نشاندھی بھی کی جس پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیم نے ایک نیا استغاثہ تھانہ سبزہ زار اندراج مقدمہ کے لئے درخواست جمع کروائی ہے درخواست کے متن کے مطابق امجد ہو مر غیر قانونی لینڈ سب ڈویژن نزد مرغزار ہاؤسنگ سوسائٹی ملتان روڈ اس پر ایل ڈی اے سے بغیر منظوری حمید قانونی تعمیرات کر رہے ہیں جن کو تونس (1) 140 اور نوٹس (2)40 بھی دیئے گئے لیکن کام بند نہیں کیا اور حال ہی میں سوسائٹی میں آپریشن بھی کیا گیا مگر آج جب دوبارہ موقع ملاحظہ کیا کیا تو سوسائی میں تعمیراتی کام زور و شور سے جاری تھا۔ جب کام بند کرنے کو کہا تو آگے سے سخت نتائج کی دھمکیاں گالم گلوری اور جھگڑا کرنے لگ گئے۔ ہم نے موقع پر 15 پر کال بھی کی ہے۔اندر میں حالات استدعا ہے کہ الزام علیہ نے LDA ایکٹ 1975 ء اور ایل ڈی اے پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیم رواٹر کی خلاف ورزی کی ہے جوبندہ الزام عالیہ کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے ۔ لہٰذا الزام علیہ کے اس عمل کے خلاف زیر دفعات PC / 188,447,506 187 مقدمہ درج کیا جائے اس کے علاوہ ڈائریکٹر پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیم اسد چیمہ نے متعلقہ تھانہ سبزہ زار کی نااہلی پر ڈی آئی جی آپریشن کو لیٹر لکھ دیا ہے جس میں کہا گیا ہے متعلقہ پولیس کو کئی بار اندراج مقدمہ کےلیے درخواستیں دی گئیں لیکن متعلقہ پولیس کوئئ کاروائی نہیں کرتی جس جی وجہ سے غیرقانونی ہاؤسنگ سکیمیں بن رہی ہیں جو شہریوں کے ساتھ دھوکا ہے
لاہور( خبر نگار) اس خبر کے حوالے سے ڈائریکٹر پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیم اسد چیمہ نے روزنامہ صحافت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ڈی آئی جی کو لیٹر لکھ دیا ہے اور مرغزار کالونی کاکام بند کروادیا ہے اگر ہورہا ہے تو متعلقہ ایل ڈی اے عملے کے خلاف کاروائی ہوگی۔