Tag: LDA

  • تھانہ سبزہ زار کی مبینہ ملی بھگت سے غیرقانونی ہاؤسنگ سکیم کا انکشاف

    تھانہ سبزہ زار کی مبینہ ملی بھگت سے غیرقانونی ہاؤسنگ سکیم کا انکشاف

    لاہور( ملک مبارک سے) تھانہ سبزہ زار غیرقانونی ہاؤسنگ سکیم مافیا کا سہولت کار بن گیا ایل ڈی اے انتظامیہ نے سبزہ زار کی حدود،مرغزار کالونی میں بننے والی غیر قانونی ہاؤسنگ سکیم کی انتظامیہ کے خلاف تھانہ سبزہ زار کوکئ استغاثے دئیے لیکن تھانہ انتظامیہ نے اج تک کوئی کاروائی نہ کی تعمیرات دھڑلے سے جاری صحافت کی نشاندھی پر ڈائریکٹر پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیم اسد چیمہ نے ڈی ائی جی اپریشن کو لیٹر لکھ دیا تاحال محکمہ پولیس نے کوئی کاروائی نہ کی ائی جی پنجاب نوٹس لیں۔ تفصیلات کے مطابق سبزہ زار تھانہ کے علاقے مرغزار کالونی میں غیر قانونی ہاؤسنگ سکیم بن رہی ہے جو کہ ایل ڈی اے سے منظور شدہ نہیں ہے زرائع کے مطابق غیرقانونی ہاؤسنگ سکیم انتظامیہ دیدہ دلیری سے تین مرلہ ہومز اور فلیٹ تیار کررہی ہے اور شہریوں کو فروخت بھی کررہی ہیں اس کو روکنے کےلیے ایل ڈی اے شعبہ پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیم انتظامیہ متحرک ہوچکی ہے اس حوالے سے روزنامہ صحافت نے خبروں کے زریعے نشاندھی بھی کی جس پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیم نے ایک نیا استغاثہ تھانہ سبزہ زار اندراج مقدمہ کے لئے درخواست جمع کروائی ہے درخواست کے متن کے مطابق امجد ہو مر غیر قانونی لینڈ سب ڈویژن نزد مرغزار ہاؤسنگ سوسائٹی ملتان روڈ اس پر ایل ڈی اے سے بغیر منظوری حمید قانونی تعمیرات کر رہے ہیں جن کو تونس (1) 140 اور نوٹس (2)40 بھی دیئے گئے لیکن کام بند نہیں کیا اور حال ہی میں سوسائٹی میں آپریشن بھی کیا گیا مگر آج جب دوبارہ موقع ملاحظہ کیا کیا تو سوسائی میں تعمیراتی کام زور و شور سے جاری تھا۔ جب کام بند کرنے کو کہا تو آگے سے سخت نتائج کی دھمکیاں گالم گلوری اور جھگڑا کرنے لگ گئے۔ ہم نے موقع پر 15 پر کال بھی کی ہے۔اندر میں حالات استدعا ہے کہ الزام علیہ نے LDA ایکٹ 1975 ء اور ایل ڈی اے پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیم رواٹر کی خلاف ورزی کی ہے جوبندہ الزام عالیہ کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے ۔ لہٰذا الزام علیہ کے اس عمل کے خلاف زیر دفعات PC / 188,447,506 187 مقدمہ درج کیا جائے اس کے علاوہ ڈائریکٹر پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیم اسد چیمہ نے متعلقہ تھانہ سبزہ زار کی نااہلی پر ڈی آئی جی آپریشن کو لیٹر لکھ دیا ہے جس میں کہا گیا ہے متعلقہ پولیس کو کئی بار اندراج مقدمہ کےلیے درخواستیں دی گئیں لیکن متعلقہ پولیس کوئئ کاروائی نہیں کرتی جس جی وجہ سے غیرقانونی ہاؤسنگ سکیمیں بن رہی ہیں جو شہریوں کے ساتھ دھوکا ہے

    لاہور( خبر نگار) اس خبر کے حوالے سے ڈائریکٹر پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیم اسد چیمہ نے روزنامہ صحافت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ڈی آئی جی کو لیٹر لکھ دیا ہے اور مرغزار کالونی کاکام بند کروادیا ہے اگر ہورہا ہے تو متعلقہ ایل ڈی اے عملے کے خلاف کاروائی ہوگی۔

  • لاہور میں ٹریفک انجینئرنگ اینڈ ٹرانسپورٹ پلاننگ ایجنسی نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران 70 احاطے سیل کر دیئے۔

    لاہور میں ٹریفک انجینئرنگ اینڈ ٹرانسپورٹ پلاننگ ایجنسی نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران 70 احاطے سیل کر دیئے۔

    فیصل ٹاؤن، جوہر ٹاؤن اور گردونواح میں پارکنگ کی مختص جگہوں پر تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران 70 سے زائد احاطے سیل کر دیے گئے۔

    سیل کیے گئے احاطے میں سونیری بینک، مرکز قومی بچت، سیکنڈ کپ، بٹ کراہی تکہ، اربن سول، ہیلز، ڈیوائن بیکرز، کھجور محل، مشہور برانڈز کے آؤٹ لیٹس، نجی اسکول، شو رومز اور دفاتر شامل ہیں۔
    ٹی ای پی اے کے چیف انجینئر اقرار الحسن نے ان کارروائیوں کی نگرانی کی جو انفورسمنٹ ٹیموں نے پولیس اور بھاری مشینری کی مدد سے کیں۔
    ایل ڈی اے کے ڈائریکٹر جنرل طاہر فاروق نے لاہور میں عمارت اور پارکنگ کے قوانین کی خلاف ورزی، تجاوزات، اور غیر قانونی کمرشل استعمال کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھنے کا حکم دیا ہے۔

  • لاہور میں 18 غیر قانونی عمارتیں سیل

    لاہور میں 18 غیر قانونی عمارتیں سیل

    لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) نے لاہور میں غیر مجاز تجارتی استعمال کے خلاف اپنی نفاذ کی کوششیں تیز کر دی ہیں ۔ جمعہ کو ایل ڈی اے کی ٹیموں نے مطلوبہ کمرشلائزیشن فیس ادا نہ کرنے پر عالم اقبال ٹاؤن اور سبزازار میں 18 عمارتوں کو سیل کر دیا ۔

    اس کارروائی میں مختلف مقامات کو نشانہ بنایا گیا ، جن میں اسٹارز اسکول سسٹم ، دار المہدینہ ، راکن گرامر اسکول ، پپس اسکول سسٹم ، اور رانا اکیڈمی کے ساتھ ساتھ ایک کلینک ، نجی دفاتر اور دکانیں شامل ہیں ۔ چیف ٹاؤن پلانر اسد الزمان نے نفاذ کی کوشش کی قیادت کی ، جسے نفاذ کی ٹیموں اور پولیس کی حمایت حاصل تھی ۔
    ایل ڈی اے حکام نے بتایا کہ آپریشن سے قبل ان عمارتوں کے مالکان کو متعدد نوٹس جاری کیے گئے تھے ۔ ایل ڈی اے کے ڈائریکٹر جنرل تحریر فاروق نے لاہور میں عمارتوں اور پارکنگ کے ضوابط کی خلاف ورزیوں ، تجاوزات اور غیر قانونی تجارتی سرگرمیوں کے خلاف سخت کارروائی جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے ۔

    علیحدہ خبروں میں ، اتھارٹی نے تھوکر نیاز بیگ جنکشن کو دوبارہ ڈیزائن کرنے کے منصوبوں کا اعلان کیا ہے ۔ ایل ڈی اے اگلے چند دنوں میں شہر کے مرکزی دروازے پر مرمت اور دیکھ بھال کا کام شروع کر دے گا ۔

    اس پروجیکٹ کا مقصد داخلی اور خارجی راستوں کو زیادہ پرکشش اور کشادہ بنانا ہے ۔

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~