news
ڈاکو شاہد لونڈ کا محکمہ داخلہ پنجاب سے ٹیلی فونک رابطہ میرا نام لسٹ میں کیوں شامل
میرا نام لسٹ میں کیوں شامل کیا گیا ڈاکو شاہد لونڈ کی محکمہ داخلہ پنجاب کو کال کر کے کہا کہ میں شاہد لونڈ بلوچ بات کر رہا ہوں اپ نے میرا نام 20 ڈاکوں کی لسٹ میں سب سے پہلے نمبر پر کیوں ڈالا ہمارے سر کی قیمت ایک کروڑ رکھی گئی جنہوں نے پولیس کو مارا ان میں سے کسی ایک کا نام بھی فہرست میں شامل نہیں جس پر محکمہ داخلہ پنجاب کے افسر نے کہا کہ معاملہ ہمارے ہاتھ میں نہیں ہمیں ڈائریکشن دی گئی ہے۔
ڈاکو شاہد لونڈ نے کہا کہ جس جگہ پولیس اہلکاروں کو شہید کیا گیا وہاں سے کسی ایک کا نام بھی فہرست میں نہیں ڈالا گیا جبکہ اپ بے گناہ لوگوں کو لسٹ میں شامل کر رہے ہیں میرے ہتھیار اٹھانے کی وجہ اپ کو معلوم ہے میرے سر کی قیمت کیوں لگائی گئ، اگر اپ کے پاس اتنا وافر پیسہ ہے تو غریبوں میں بانٹیں محکمہ کے افسر نے کہا کہ آپ کا نام اور انعام ہم نے نہیں رکھا
ہمیں اوپر سے خبر ائی ہے۔
ڈاکو شاہد لونڈ نے کہا کہ کس نے ملازمو ں کو شہید کیا یہ سب جھوٹی افواہیں ہیں میں دیکھ رہا ہوں کہ ملازم افسروں کی ناکامی کی وجہ سے شہید ہو رہے ہیں۔