news

میٹا کا نیا اے آئی ماڈل “لاما 4” جلد ریلیز، اوپن اے آئی سے مقابلے کی تیاری

Published

on

سوشل میڈیا کی بڑی کمپنی میٹا اس مہینے کے آخر میں اپنا نیا مصنوعی ذہانت (اے آئی) ماڈل، لاما 4، جاری کرنے کا ارادہ رکھتی ہے اور اس کے لیے تیاریاں جاری ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، میٹا اے آئی کی دوڑ میں آگے بڑھنے کی کوشش کر رہی ہے، لیکن اس حوالے سے دو ملازمین نے بتایا کہ نئے ماڈل کی ریلیز دوبارہ ملتوی ہو سکتی ہے۔

اوپن اے آئی اور چیٹ جی پی ٹی کی کامیابی کے بعد، بڑی ٹیک کمپنیاں مصنوعی ذہانت میں بھرپور سرمایہ کاری کر رہی ہیں، جس نے ٹیکنالوجی کی دنیا کو بدل کر رکھ دیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق، لاما 4 کی ریلیز میں تاخیر کی ایک وجہ یہ ہے کہ یہ تکنیکی معیارات، خاص طور پر ریاضی کے کاموں میں، توقعات پر پورا نہیں اتر سکا۔

کمپنی کو اس بات کی بھی فکر ہے کہ لاما 4 انسانوں جیسی بات چیت کرنے میں اوپن اے آئی کے ماڈلز کے مقابلے میں کمزور ثابت ہو سکتا ہے۔

بڑی ٹیک کمپنیوں پر سرمایہ کاروں کے دباؤ کے درمیان، میٹا اس سال اے آئی انفراسٹرکچر کو بڑھانے کے لیے 65 بلین ڈالر خرچ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

اس کے علاوہ، چینی ٹیک فرم ڈیپ سیک کے کم قیمت والے ماڈل کا عروج اس خیال کو چیلنج کرتا ہے کہ بہترین اے آئی ماڈل تیار کرنے کے لیے اربوں ڈالر کی ضرورت ہوتی ہے۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ لاما 4 سے توقع کی جا رہی ہے کہ وہ ڈیپ سیک سے کچھ تکنیکی پہلوؤں کو اپنائے گا، جس میں کم از کم ایک ورژن مشین لرننگ کی تکنیک استعمال کرے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version