news

عمرہ ویزا پر سعودی عرب جاتے ہوے 11 بھکاری گرفتار،ایف آئی اے

Published

on

ایف آئی اے کے مطابق 8 خواتین سمیت 11 افراد پر مشتمل یہ گروہ ابتدائی طور پر جعلی ریٹرن ٹکٹ اور ہوٹل بکنگ پر عمرہ ویزوں پر سفر کر رہا تھا۔

ایف آئی اے حکام نے امیگریشن کے عمل کے دوران مسافروں سے پوچھ گچھ کی جنہوں نے اعتراف کیا کہ وہ خیرات لینے کے لیے کے ایس اے جا رہے تھے۔

ایف آئی اے کراچی سرکل نے مسافروں کو مزید پوچھ گچھ اور قانونی کارروائی کے لیے گرفتار کر لیا۔

گزشتہ سال پیش آنے والے اسی طرح کے ایک واقعے میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے ملتان ایئرپورٹ پر سعودی عرب جانے والی پرواز سے عمرہ زائرین کے بھیس میں 24 مبینہ بھکاریوں کو اتار لیا تھا۔

یہ گرفتاریاں وزارت سمندر پار پاکستانیز اور انسانی وسائل کی ترقی کی جانب سے سینیٹ کی کمیٹی برائے سمندر پار پاکستانیوں کے سامنے اس انکشاف کے بعد عمل میں آئیں کہ بھکاریوں کا ایک بڑا حصہ غیر قانونی ذرائع سے بیرون ملک سمگل کیا جاتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version