Connect with us

news

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان

Published

on

سرفراز بگٹی

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ کالعدم بی ایل اے تشدد اور بندوق کے زور پر اپنا نظریہ مسلط کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ آخر کون ہے جو قتل و غارت کر رہا ہے اور ہم ان کا نام کیوں نہیں لیتے؟ اپنے ردعمل میں انہوں نے کہا کہ میں نے ایوان میں 100 بار مذاکرات کی پیشکش کی ہے۔ بلوچستان کے لیے جو بھی اقدام اٹھانا ہے، حکومت اس کے ساتھ کھڑی ہوگی۔ میرے 380 لوگ اس جنگ میں جان سے گئے ہیں، اور میں ان کا خون معاف کرنے کے لیے تیار ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کون سے حقوق ہیں جو پارلیمنٹ نے بلوچستان کو نہیں دیئے؟ معصوم مسافروں کے لیے کوئی آواز نہیں اٹھاتا۔ ریاست نے انہیں بار بار موقع دیا ہے، اگر 500 لوگ بھی ہمارے قتل ہوں تو کیا ہمیں معافی مانگنی چاہیے؟ میں معافی مانگنے کے لیے تیار ہوں، لیکن کیا وہ اسے قبول کرنے کے لیے تیار ہیں؟

وزیراعلیٰ نے یہ بھی کہا کہ کالعدم بی ایل اے تشدد اور بندوق کے زور پر اپنا نظریہ مسلط کرنا چاہتی ہے۔ کیا ہم انہیں معصوم لوگوں کو بسوں سے اتار کر مارنے کی اجازت دے دیں؟ بلوچوں کو چن چن کر مقبری کے نام پر مارا جا رہا ہے۔ جو تشدد کرے گا اور ریاست توڑنے کی بات کرے گا، ریاست اس کا قلع قمع کرے گی۔

مزید برآں، وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ جعفر ایکسپریس پر حملہ بزدلانہ دہشت گردی ہے۔ ہم حملہ آوروں کو عبرتناک انجام تک پہنچائیں گے اور صوبے کے امن و امان پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ سخت فیصلے ناگزیر ہیں۔

news

پاکستان اور ترکیہ میں تجارتی و سرمایہ کاری تعاون،ایس آئی ایف سی اقدام

Published

on

پاکستان اور ترکیہ

پاکستان اور ترکیہ کے درمیان سرمایہ کاری اور تجارتی تعاون میں نئی پیشرفت ہوئی ہے، جس میں اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلٹی کونسل (ایس آئی ایف سی) کا بڑا کردار ہے۔ حکومت نے سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے ایک مربوط حکمت عملی تیار کی ہے، جس کے تحت دونوں ممالک 5 ارب ڈالر کے تجارتی ہدف کو حاصل کرنے کے لیے عملی اقدامات کر رہے ہیں۔

اس منصوبے کے تحت، پاکستان اور ترکیہ سیاحت، تعلیم، آئی ٹی، انفراسٹرکچر، اور دفاعی شعبے میں جدید ٹیکنالوجی کی منتقلی کے لیے مزید تعاون کو فروغ دیں گے۔ اس کے علاوہ، دونوں ممالک نے کھیلوں کے سامان اور طبی آلات کی برآمدات میں اضافہ کرنے اور تجارتی تعاون کو مزید مستحکم کرنے کا عزم بھی ظاہر کیا ہے۔

دونوں ملکوں کی مشترکہ تاریخ اور ثقافت کی بدولت، طلبہ کے تبادلے کے ذریعے تعلیمی اور برادرانہ تعلقات کو بڑھانے کی خواہش کا بھی اظہار کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ، دوطرفہ اور عالمی امور پر مشاورت اور ہم آہنگی کے لیے “شورائے اخوت” کے قیام پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔

پاکستان اور ترکیہ نے فری ٹریڈ ایگریمنٹ کے تحت دونوں ملکوں کی مزید اشیاء کی تجارت کے دائرہ کار کو وسعت دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔ یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ ترکیہ سی پیک سے منسلک ہونے کا خواہاں ہے، جو کہ دونوں ملکوں کے درمیان علاقائی تعاون کو مزید مضبوط کرے گا۔

جاری رکھیں

news

مادھوری ڈکشٹ کی بہنیں فلمی دنیا سے دور کیوں؟

Published

on

مادھوری ڈکشٹ

بالی ووڈ کی مشہور اور باصلاحیت اداکارہ مادھوری ڈکشٹ ان چند اداکاراؤں میں شامل ہیں جنہوں نے اپنی خوبصورتی، شاندار اداکاری، اور رقص کی مہارت سے کروڑوں دلوں کو جیت لیا۔

90 کی دہائی میں مادھوری کا جادو ایسا تھا کہ ہر فلم ساز انہیں اپنی فلم میں شامل کرنے کا خواہاں تھا۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ مادھوری کی دو بہنیں، روپہ ڈکشٹ اور بھارتی ڈکشٹ بھی کتھک رقص میں ماہر ہیں؟ اس کے باوجود، انہوں نے فلمی دنیا میں قدم نہیں رکھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، مادھوری کی بڑی بہن روپہ ڈکشٹ نے فلمی دنیا کے بجائے ٹیکنالوجی کے میدان میں قدم رکھا اور وہ ایک کامیاب سافٹ ویئر آرکیٹیکٹ بن گئیں۔ دوسری طرف، بھارتی ڈکشٹ کمپیوٹر انجینئر کے طور پر کام کر رہی ہیں۔ دونوں بہنیں اپنی پیشہ ورانہ زندگی میں خاصی کامیاب ہیں۔

رپورٹس کے مطابق، مادھوری کے والد چاہتے تھے کہ وہ اداکاری کے بجائے میڈیکل کے شعبے میں جائیں اور ڈاکٹر بنیں۔ وہ چاہتے تھے کہ ان کی بیٹی تعلیم پر توجہ دے اور ایک مستحکم زندگی گزارے۔ لیکن قسمت نے کچھ اور ہی سوچ رکھا تھا۔ مادھوری کو بچپن سے ہی رقص کا بے حد شوق تھا، خاص طور پر کتھک رقص میں ان کی مہارت بے مثال تھی۔ ان کی والدہ نے ہمیشہ ان کے اس شوق کی حمایت کی، اور یوں مادھوری کا سفر فلم انڈسٹری کی طرف شروع ہوا۔

جاری رکھیں

Trending

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~