news
آسٹریلیا میں 3.47 ارب سال پرانا سیارچہ ٹکرانے کا گڑھا دریافت
محققین نے حال ہی میں یہ دعویٰ کیا ہے کہ انہیں ایسے شواہد ملے ہیں کہ 3.47 ارب سال پہلے ایک سیارچہ زمین سے ٹکرایا تھا۔
آسٹریلیا میں سائنس دانوں نے دنیا کا قدیم ترین سیارچہ ٹکرانے کا گڑھا دریافت کیا ہے۔
جریدے نیچر کمیونیکیشنز میں شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق یہ گڑھا ملک کے کنارے پر چھپا ہوا تھا اور اس کی عمر 3.47 ارب سال ہے۔
آسٹریلیا کی کرٹن یونیورسٹی کے پروفیسر ٹم جانسن نے کہا کہ اس دریافت سے پہلے سب سے پرانا سیارچہ ٹکرانے کا گڑھا 2.2 ارب سال پرانا تھا، اس لیے یہ اب تک زمین پر پایا جانے والا سب سے قدیم گڑھا ہے۔
news
جعفر ایکسپریس پر دہشتگردوں کا حملہ، تحقیقات جاری
ترجمان بلوچستان حکومت کا کہنا ہے کہ جعفر ایکسپریس پر حملہ دہشت گردی کی ایک کارروائی ہے اور اس واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ بلوچستان حکومت کے ترجمان شاہد رند نے بتایا کہ کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر گڈالر اور پیرو کنری کے درمیان شدید فائرنگ کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ واقعے کے بعد سبی ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے اور ایمبولینسز بھی جائے وقوعہ کی طرف روانہ کی گئی ہیں، تاہم پہاڑی اور دشوار گزار علاقے کی وجہ سے وہاں تک پہنچنے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ ریلوے کی جانب سے امدادی ٹرین بھیج دی گئی ہے اور سکیورٹی فورسز بھی اس علاقے کی طرف روانہ ہو رہی ہیں۔ واقعے کی نوعیت اور ممکنہ دہشت گردی کے پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے، لیکن ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ دہشت گردی کا نتیجہ ہو سکتا ہے جس کی تحقیقات جاری ہیں۔ حکومت بلوچستان نے ہنگامی اقدامات کی ہدایت کی ہے اور تمام ادارے متحرک ہیں۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ پرامن رہیں اور افواہوں پر کان نہ دھرنے کی کوشش کریں۔
یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ جعفر ایکسپریس ٹرین صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے پشاور جا رہی تھی جب دہشت گردوں نے بولان کے علاقے پیروکنری میں مسافر ٹرین پر فائرنگ کی۔
news
بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر دہشتگردوں کا حملہ، متعدد افراد زخمی
بلوچستان کے علاقے مچھ میں آب گم کے قریب جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں نے حملہ کر دیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ دہشت گردوں نے مسافر ٹرین پر شدید فائرنگ کی، جس سے خوف و ہراس پھیل گیا۔ تفصیلات کے مطابق، جب جعفر ایکسپریس کوئٹہ سے پشاور کی جانب بڑھ رہی تھی تو یہ بولان کے علاقے آب گم کے مقام پر پہنچی، جہاں دہشت گردوں نے اچانک حملہ کر دیا اور شدید فائرنگ شروع کر دی، جس کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہوئے ہیں۔
فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ سیکیورٹی فورسز اور مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا ہے۔
جعفر ایکسپریس پر ہونے والے اس حملے کے بعد سبی کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں ٹرین کا ڈرائیور بھی زخمی ہوا ہے۔
لیویز کے ذرائع کے مطابق، ٹرین کے ڈرائیور کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ریلوے حکام نے بتایا کہ جعفر ایکسپریس کوئٹہ سے پشاور جا رہی تھی اور دہشت گردوں نے بولان کے علاقے پیروکنری میں مسافر ٹرین پر فائرنگ کی۔
- سیاست8 years ago
نواز شریف منتخب ہوکر دگنی خدمت کریں گے، شہباز کا بلاول کو جواب
- انٹرٹینمنٹ8 years ago
راحت فتح علی خان کی اہلیہ ان کی پروموشن کے معاملات دیکھیں گی
- کھیل8 years ago
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ساتھی کھلاڑی شعیب ملک کی نئی شادی پر ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
- انٹرٹینمنٹ8 years ago
شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی سے متعلق سوال پر بشریٰ انصاری بھڑک اٹھیں