Connect with us

news

سپریم کورٹ نے 9 اور 10 مئی کے مقدمات ڈی لسٹ کر دیے

Published

on

سپریم کورٹ

سپریم کورٹ میں 9 اور 10 مئی کے رواں اور آئندہ ہفتے کے تمام مقدمات کو ڈی لسٹ کر دیا گیا۔ چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے 9 مئی کے ملزمان کی ضمانت منسوخی کی اپیلوں کی سماعت کی۔ سینئر وکیل ذوالفقار نقوی نے سپریم کورٹ میں کہا کہ پنجاب حکومت نے مجھے 9 مئی کے مقدمات میں وکیل مقرر کیا ہے، اور عدالت سے درخواست کی کہ تیاری کے لیے وقت دیا جائے۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے ریمارکس دیے کہ 9 مئی کے مقدمات کل اور پرسوں بھی مقرر ہیں، اور گزشتہ سماعتوں پر ایڈیشنل پراسیکیوٹر وقت مانگتے رہے ہیں۔ آج آپ بھی وقت کی درخواست کر رہے ہیں۔ یہ کوئی ایک کیس نہیں، بلکہ تقریباً پچاس اپیلیں ہیں۔ وکیل ذوالفقار نقوی نے کہا کہ رواں ہفتے کے مقدمات ملتوی کر دیے جائیں، اور آئندہ ہفتے کی تیاری کر کے آؤں گا۔

چیف جسٹس نے مزید کہا کہ کچھ اپیلیں کیس کی منتقلی کے حوالے سے بھی ہیں۔ کیس کی منتقلی کا معاملہ ختم ہو چکا ہے، اس پر حکومت سے ہدایات لے لیں۔ ذوالفقار نقوی نے جواب دیا کہ جج کا تبادلہ ہو چکا ہے، اور وہ صرف جرمانے اور کچھ آبزرویشنز کی حد تک اپیل کی پیروی کریں گے۔ بعد ازاں عدالت نے 9 اور 10 مئی کے رواں اور آئندہ ہفتے کے تمام مقدمات کو ڈی لسٹ کر دیا اور پنجاب حکومت کی مہلت کی درخواست منظور کر لی۔ تمام مقدمات کی سماعت عید کے بعد ہوگی۔

مزید پڑھیں
تبصرہ کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

news

جعفر ایکسپریس پر حملہ، 400 مسافر یرغمال، فورسز کا آپریشن

Published

on

جعفر ایکسپریس


کچھی بولان میں پنیر ریلوے اسٹیشن کے قریب دہشت گردوں نے کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں 400 مسافروں کو یرغمال بنا لیا گیا۔

جب جعفر ایکسپریس سبی کے قریب پہنچی تو دہشت گردوں نے ٹریک کو دھماکے سے اڑا دیا، اور پہاڑوں سے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس سے ٹرین کا ڈرائیور زخمی ہو گیا۔ زخمی ڈرائیور نے ٹرین کو واپس سرنگ میں لے جانے کی کوشش کی، لیکن دہشت گردوں نے اسے دونوں طرف سے گھیر لیا اور یرغمال بنا لیا۔

فورسز کا آپریشن جاری ہے جس میں 4 گن شپ ہیلی کاپٹرز شامل ہیں، اور اسپیشل کمانڈوز نے بھی حصہ لیا ہے۔ اس آپریشن کے دوران 16 دہشت گرد ہلاک کیے گئے ہیں جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 104 مسافروں کو بازیاب کر لیا گیا ہے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق، دہشت گردوں نے خواتین اور بچوں کو ڈھال کے طور پر استعمال کیا ہے۔ امریکی نشریاتی ادارے نے ریلوے کے سینئر افسر عمران حیات کے حوالے سے بتایا کہ اس کارروائی میں ٹرین کے ڈرائیور سمیت 10 افراد شہید ہو چکے ہیں۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گرد افغانستان میں اپنے ماسٹر مائنڈ سے رابطے میں رہے، جبکہ بھارتی اور ملک دشمن میڈیا بھی متحرک ہو گیا ہے۔ دہشت گرد درجنوں مسافروں کو اپنے ساتھ لے گئے، اور رات گئے تک سیکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن جاری رہا۔

کالعدم تنظیم بی ایل اے نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے، اور سبی اور کوئٹہ کے علاقے میں صورتحال کشیدہ ہے۔

جاری رکھیں

head lines

بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع

Published

on

بشریٰ بی بی


اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے پی ٹی آئی کے بانی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی دو مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع کر دی ہے۔

بشریٰ بی بی کے خلاف 26 نومبر کو ڈی چوک پر ہونے والے احتجاج کے کیس کی سماعت ہوئی۔

بشریٰ بی بی کی ایک اور بانی پی ٹی آئی کے چھ مقدمات میں عبوری ضمانتوں میں توسیع کی گئی ہے۔

انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے درخواستِ ضمانت پر سماعت کی۔

عدالت نے بشریٰ بی بی کی تھانہ سیکریٹریٹ کے مقدمے میں عبوری ضمانت کو 28 اپریل تک اور تھانہ کراچی کمپنی کے مقدمے میں 29 اپریل تک توسیع دے دی۔

جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے کہا کہ میں آج کے آرڈر میں یہ لکھ دوں گا کہ بشریٰ بی بی کو شاملِ تفتیش کیا جائے۔

جاری رکھیں

Trending

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~