Connect with us

news

بنوں کینٹ حملہ: 6 دہشتگرد ہلاک، 12 شہری شہید

Published

on

سکیورٹی فورسز

سکیورٹی فورسز نے بنوں کینٹ پر حملہ کرنے والے 6 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا، جبکہ خارجیوں کے حملے میں 12 شہری جان کی بازی ہار گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ دہشتگردوں نے بارود سے بھری دو گاڑیاں بنوں کینٹ کی دیوار سے ٹکرائیں، جس کے نتیجے میں ہونے والے دھماکے سے مسجد کو نقصان پہنچا اور ایک گھر کی چھت بھی گر گئی۔ اس حملے میں 12 شہری شہید اور 32 زخمی ہوئے، جن میں سے 3 شہری مسجد میں شہید ہوئے جبکہ باقی شہریوں کی شہادت بازار میں عمارت کے منہدم ہونے سے ہوئی۔
سکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ خارجیوں نے بنوں بازار میں رش کے وقت بارود سے بھری دو گاڑیاں بنوں کینٹ کی دیوار سے ٹکرائیں، اس دوران بارود سے بھری ایک گاڑی سے بازار کے قریب حملہ کیا گیا، جس کی وجہ سے معصوم شہری شہید اور زخمی ہوئے اور قریبی مسجد بھی متاثر ہوئی۔ تاہم فورسز نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے 6 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ فتنہ الخوارج کے باقی ماندہ خارجیوں کا افغانستان سے فون پر رابطہ ہے اور آخری خارجی کے خاتمے تک سکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن جاری رہے گا۔ فتنہ الخوارج کے خارجیوں کا ماہ رمضان میں معصوم شہریوں اور مسجد کو نشانہ بنانا اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ ان کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔

news

موڈیز نے پاکستانی بینکوں کا آؤٹ لک مستحکم سے مثبت کر دی

Published

on

موڈیز


بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستانی بینکوں کا منظرنامہ مستحکم سے مثبت کردیا ہے۔ موڈیز کا کہنا ہے کہ ایک سال پہلے کے مقابلے میں بینکوں کی مالی حالت اور پاکستان کے معاشی حالات میں بہتری آئی ہے۔

موڈیز کے مطابق، مثبت منظرنامہ بینکوں کی لچکدار مالی کارکردگی کی وجہ سے ہے، اور یہ ایک سال پہلے کے مقابلے میں بہتر معاشی حالات کی عکاسی بھی کرتا ہے۔

موڈیز کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں قرضوں کی طویل مدتی پائیداری کو معیشت کے لیے خطرہ قرار دیا گیا ہے، اور رپورٹ میں کمزور مالی پوزیشن اور بیرونی خطرات کی نشاندہی بھی کی گئی ہے۔

اس حوالے سے کہا گیا ہے کہ 2025ء میں پاکستان کی معاشی نمو 3 فیصد متوقع ہے، جو کہ 2024ء میں 2.5 فیصد تھی۔

جاری رکھیں

news

گوگل کی لوکیشن ہسٹری میں اہم تبدیلی: 2025 تک کلاؤڈ سرورز سے ڈیٹا حذف ہوگا

Published

on

گوگل


گوگل نے 2023 کے آخر میں یہ اعلان کیا تھا کہ میپس کی لوکیشن ہسٹری کو کلاؤڈ سرورز سے صارفین کے فونز میں منتقل کیا جائے گا، اور اب اس حوالے سے ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق، کمپنی نے تصدیق کی ہے کہ 18 مئی 2025 تک تمام صارفین کا ٹائم لائن ڈیٹا کلاؤڈ سرورز سے مکمل طور پر حذف کر دیا جائے گا، اور اس کے ساتھ ہی فونز میں محفوظ تین ماہ سے زیادہ پرانا ڈیٹا بھی خودکار طور پر ڈیلیٹ ہو جائے گا۔

گوگل کے مطابق، صارفین کی پرائیویسی کو بہتر بنانے کے لیے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ لوکیشن ہسٹری اب کلاؤڈ کے بجائے صرف صارف کے ذاتی فون تک محدود ہوگی۔

اس تبدیلی کے بعد، ٹائم لائن ڈیٹا دیگر ڈیوائسز پر منتقل یا ویب ورژن کے ذریعے استعمال نہیں کیا جا سکے گا۔

تاہم، صارفین کے پاس اپنا ڈیٹا محفوظ کرنے کے لیے بیک اپ تیار کرنے یا ڈیوائس ٹرانسفر سسٹم استعمال کرنے کا آپشن موجود ہوگا۔

کمپنی نے صارفین کو خبردار کیا ہے کہ اگر وہ اپنا پرانا ٹائم لائن ڈیٹا بچانا چاہتے ہیں تو انہیں 18 مئی سے قبل نئی سیٹنگز کا انتخاب کرنا ہوگا اور تین ماہ سے زیادہ پرانے ڈیٹا کو ڈاؤن لوڈ کر کے محفوظ کرنا پڑے گا، بصورت دیگر یہ ڈیٹا ہمیشہ کے لیے حذف ہو جائے گا۔

گوگل کا کہنا ہے کہ یہ اقدام صارفین کے ڈیٹا پر ان کے کنٹرول کو بڑھانے اور پرائیویسی کو یقینی بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

جاری رکھیں

Trending

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~