news

ایپل کی نئی پراڈکٹ لانچ کی تیاری، ٹِم کُک کا اشارہ

Published

on

ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کے چیف ایگزیکٹیو ٹِم کُک نے بتایا ہے کہ کمپنی اس ہفتے نئی مصنوعات متعارف کرانے کی تیاری کر رہی ہے۔

ٹِم کک نے ایک ویڈیو کے ساتھ ایک مبہم ٹویٹ میں اشارہ دیا کہ ’اس ہفتے‘ کچھ خاص ہونے والا ہے۔

یہ توقع کی جا رہی ہے کہ نئی میک بُک ایئر کی اپ ڈیٹ متعارف کرائی جا سکتی ہے۔ اس اپ ڈیٹ میں ایپل کی جدید ترین ایم 4 چِپ کے ساتھ اضافی ریم اور مزید ڈسپلیز کے استعمال کا آپشن شامل ہونے کی امید ہے۔

ٹویٹ میں استعمال کی گئی ٹیگ لائن “something in the air” اس وقت بھی استعمال کی گئی تھی جب ایپل نے پہلی بار 2008 میں میک بُک ایئر متعارف کرایا تھا۔

اس کے علاوہ، یہ بھی ممکن ہے کہ کمپنی کی جانب سے نیا آئی پیڈ ایئر بھی پیش کیا جائے۔

بلومبرگ کے رپورٹر مارک گرمن کا کہنا ہے کہ ایپل اسٹورز میں ٹیبلٹس کی کمی ہے اور کمپنی نے طویل تعارفی سیشنز منعقد کرنے کا منصوبہ بنایا ہے، جس سے یہ سمجھا جا سکتا ہے کہ ’ڈبل ایئر اناؤنس منٹ‘ کی جا سکتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version