Connect with us

head lines

وفاقی کابینہ میں توسیع، مزید وزراء نے حلف اٹھا لیا

Published

on

وفاقی کابینہ میں توسیع کے بعد مزید ارکان نے حلف اٹھا لیا ہے، جبکہ کوشش کے باوجود پیپلز پارٹی وفاقی کابینہ کا حصہ نہیں بن سکی۔ وزیر اعظم کے تین مشیروں توقیر شاہ، پرویز خٹک، اور محمد علی کے ساتھ ساتھ چار معاونین خصوصی کی بھی تقرری کی گئی ہے۔ معاونین خصوصی میں ہارون اختر، حذیفہ رحمن، مبارک زیب، اور طلحہ برکی شامل ہیں۔ جمعرات کو ایوان صدر میں حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی، جہاں صدر مملکت نے پہلے مرحلے میں 12 وفاقی وزراء سے حلف لیا۔ وفاقی وزراء میں سردار محمد یوسف، محمد حنیف عباسی، معین وٹو، مصطفیٰ کمال، اورنگزیب کچھی، رانا مبشر، رضا حیات ہراج، طارق فضل چوہدری، علی پرویز ملک، شزا فاطمہ، جنید انور، اور خالد مگسی شامل ہیں۔ صدر مملکت نے دوسرے مرحلے میں 9 وزراء مملکت سے حلف لیا، جن میں طلال چوہدری، بیرسٹر عقیل ملک، ملک رشید، کھیل داس کوہستانی، عبدالرحمان کانجو، بلال اظہر کیانی، مختار بھرت، عون چوہدری، اور وجیہہ قمر شامل ہیں۔ کابینہ ڈویژن نے بارہ نئے وفاقی وزراء اور 9 وزرائے مملکت، تین مشیروں اور چار معاونین خصوصی کی تقرری کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیے ہیں۔ علاوہ ازیں، ایک وفاقی وزیر پیر عمران شاہ اور دو وزرائے مملکت شذرہ منصب اور ارمغان سبحانی اسلام آباد میں ٹریفک جام ہونے کی وجہ سے حلف برداری کی تقریب میں نہیں پہنچ سکے، جس کی وجہ سے ان کا نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا۔

head lines

سندھ حکومت کی ایک سالہ کارکردگی رپورٹ، اہم منصوبے اور ترقیاتی کام

Published

on

وزیراعلیٰ سندھ


وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے حکومت سندھ کی ایک سالہ کارکردگی رپورٹ پیش کی۔

اس سلسلے میں تقریب وزیراعلیٰ ہاؤس میں منعقد ہوئی، جس میں صوبائی وزراء، مشیران، معاونین خصوصی، ارکان اسمبلی، بیوروکریٹس، اور سول سوسائٹی کے نمائندے شریک ہوئے۔

مراد علی شاہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم جو بھی اقدامات کرتے ہیں وہ قیادت کے وژن کے مطابق ہوتے ہیں۔ سندھ حکومت نے ڈیجیٹلائزیشن پر توجہ دی ہے، جب ہم پڑھتے تھے تو اس وقت ٹیکنالوجی پرانی تھی، لیکن اب وقت بدل چکا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے ہاری کارڈ کا اجراء کیا، جس کے تحت ہاریوں کو ڈیجیٹل طریقے سے رجسٹر کیا گیا۔ پچھلے ایک سال میں ہم نے کسانوں کو اٹھائیس ارب روپے فراہم کیے ہیں اور تیرہ ہزار چار سو اٹھائیس طلباء کو گریجویٹ کیا ہے۔

مراد علی شاہ نے یہ بھی بتایا کہ سندھ حکومت نے ایک سال میں 196 نئی سڑکوں کے منصوبے شروع کیے ہیں، جس کے تحت کل پچیس سو کلومیٹر سڑکیں بنائی گئی ہیں۔ سندھ حکومت کی چودہ عمارتوں کو سولرائز کیا جا چکا ہے، جس سے سرکاری عمارتوں میں اسی فیصد کم بجلی استعمال ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ایک کمپنی کے ساتھ معاہدہ کیا ہے جو گندم کی ہر بوری کی جانچ کر رہی ہے، اور موجودہ گندم کی کیفیت بہت اچھی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے دنیا کا سب سے بڑا ہاؤسنگ منصوبہ بنایا ہے، جس میں بیس لاکھ گھر شامل ہیں۔

جاری رکھیں

head lines

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان، 100 انڈیکس میں اضافہ

Published

on


پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔ بازارِ حصص کا 100 انڈیکس 168 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 14 ہزار 346 پر پہنچ گیا۔ اسٹاک مارکیٹ میں، شرح سود کی توقعات پوری نہ ہونے کی وجہ سے فروخت کا دباؤ بھی موجود ہے، جس کی وجہ سے 179 پوائنٹس کی کمی آئی۔ آج کے کاروبار کے دوران انڈیکس 1 لاکھ 14 ہزار 661 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بھی پہنچا۔

جاری رکھیں

Trending

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~