news
زکوٰة کا نصاب 2025 جاری، بینک اکاؤنٹس سے کٹوتی کا اعلان
ملک میں یکم رمضان کو اگر بینک اکاوٴنٹ میں ایک لاکھ 79 ہزار 689 روپے یا اس سے زیادہ رقم موجود ہو تو زکوٰة کی کٹوتی کی جائے گی۔ رپورٹ کے مطابق وفاقی وزارت تخفیف غربت و سماجی تحفظ نے سال 2025 کے لیے زکوٰة کا نصاب جاری کر دیا ہے۔ وزارت تخفیف غربت و سماجی تحفظ نے بینکوں کو ایک مراسلہ بھیجا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ بچت اکاوٴنٹ، نفع و نقصان اور اسی طرح کے اکاوٴنٹس پر زکوٰة لاگو ہوگی، جبکہ کرنٹ اکاوٴنٹس سے زکوٰة نہیں کاٹی جائے گی۔ بینکوں کو بھیجے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ زکوٰة کی کٹوتی یکم یا 2 مارچ کو رمضان کی پہلی تاریخ کے مطابق کی جائے گی۔ مراسلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ زکوٰة و عشر آرڈیننس 1980 کے تحت یکم رمضان المبارک کو ایک لاکھ 79 ہزار 689 روپے سے کم بیلنس والے اکاوٴنٹس زکوٰة کی کٹوتی سے مستثنٰی ہوں گے اور ان سے زکوٰة نہیں لی جائے گی
news
عمر ایوب کا جعفر ایکسپریس حملے پر سخت ردعمل، سیکیورٹی ناکامی پر سوالات
جعفر ایکسپریس پر ہونے والے حملے پر اپنے ردعمل میں عمر ایوب خان نے سوال اٹھایا ہے کہ 50 یا 100 دہشت گرد ایک جگہ کیسے جمع ہو جاتے ہیں؟ انہیں اکٹھا ہونے کی اجازت کس نے دی؟ جب تحریک انصاف کے صرف 5 لوگ اکٹھے ہوں تو پولیس ان پر دھاوا بول دیتی ہے، کیا انہیں دہشت گرد نظر نہیں آتے؟ اس لاپرواہی کا خمیازہ تو ہمارے مسلح افواج کے جوان بھگت رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق، قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر ہونے والے حملے کی سخت مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ پی ٹی آئی اس واقعے اور بی ایل اے کے اس عمل کی بھی مذمت کرتی ہے۔ بدھ کے روز ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ رولز آف بزنس میں ایک ایسا رول موجود ہے جس کے تحت وقفہ سوالات کو معطل کر کے بلوچستان میں ہونے والے سانحے پر بات کی جا سکتی ہے۔
اس واقعے میں کئی جانیں ضائع ہوئی ہیں، اور ہمیں اس واقعے اور بی ایل اے کے عمل کی سخت مذمت کرنی چاہیے۔ ہمیں فوری طور پر معمول کی کارروائی کو روک دینا چاہیے تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان میں آگ لگی ہوئی ہے جبکہ حکومتی اراکین اسمبلی آپس میں گپیں لگا رہے ہیں۔ 50 یا 100 دہشت گرد اکٹھے کیسے ہوتے ہیں، انہیں کس نے اکٹھا ہونے دیا؟ جب تحریک انصاف کے 5 لوگ اکٹھے ہوں تو پولیس ان پر چڑھ دوڑتی ہے، کیا انہیں دہشت گرد نظر نہیں آتے؟ عمر ایوب نے یہ بھی کہا کہ اڈیالہ جیل کے سامنے ہمیں 5 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، اور انٹیلیجنس ایجنسیز کہاں ہیں؟
news
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ کالعدم بی ایل اے تشدد اور بندوق کے زور پر اپنا نظریہ مسلط کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ آخر کون ہے جو قتل و غارت کر رہا ہے اور ہم ان کا نام کیوں نہیں لیتے؟ اپنے ردعمل میں انہوں نے کہا کہ میں نے ایوان میں 100 بار مذاکرات کی پیشکش کی ہے۔ بلوچستان کے لیے جو بھی اقدام اٹھانا ہے، حکومت اس کے ساتھ کھڑی ہوگی۔ میرے 380 لوگ اس جنگ میں جان سے گئے ہیں، اور میں ان کا خون معاف کرنے کے لیے تیار ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ کون سے حقوق ہیں جو پارلیمنٹ نے بلوچستان کو نہیں دیئے؟ معصوم مسافروں کے لیے کوئی آواز نہیں اٹھاتا۔ ریاست نے انہیں بار بار موقع دیا ہے، اگر 500 لوگ بھی ہمارے قتل ہوں تو کیا ہمیں معافی مانگنی چاہیے؟ میں معافی مانگنے کے لیے تیار ہوں، لیکن کیا وہ اسے قبول کرنے کے لیے تیار ہیں؟
وزیراعلیٰ نے یہ بھی کہا کہ کالعدم بی ایل اے تشدد اور بندوق کے زور پر اپنا نظریہ مسلط کرنا چاہتی ہے۔ کیا ہم انہیں معصوم لوگوں کو بسوں سے اتار کر مارنے کی اجازت دے دیں؟ بلوچوں کو چن چن کر مقبری کے نام پر مارا جا رہا ہے۔ جو تشدد کرے گا اور ریاست توڑنے کی بات کرے گا، ریاست اس کا قلع قمع کرے گی۔
مزید برآں، وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ جعفر ایکسپریس پر حملہ بزدلانہ دہشت گردی ہے۔ ہم حملہ آوروں کو عبرتناک انجام تک پہنچائیں گے اور صوبے کے امن و امان پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ سخت فیصلے ناگزیر ہیں۔
- سیاست8 years ago
نواز شریف منتخب ہوکر دگنی خدمت کریں گے، شہباز کا بلاول کو جواب
- انٹرٹینمنٹ8 years ago
راحت فتح علی خان کی اہلیہ ان کی پروموشن کے معاملات دیکھیں گی
- کھیل8 years ago
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ساتھی کھلاڑی شعیب ملک کی نئی شادی پر ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
- انٹرٹینمنٹ8 years ago
شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی سے متعلق سوال پر بشریٰ انصاری بھڑک اٹھیں