news
عمران خان کا آرمی چیف کے نام کھلا خط – اہم نکات
عمران خان نے آرمی چیف کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ دنیا بھر میں ترقی ہو رہی ہے، مگر ہم ایک مخالف سمت میں جا رہے ہیں۔ یہاں تو 21ویں صدی میں یہ حال ہے کہ انٹرنیٹ تک بند ہے۔ آئی ٹی کے اس دور میں لوگ نہ صرف تعلیمی اور سماجی بلکہ معاشی طور پر بھی انٹرنیٹ پر انحصار کرتے ہیں، اور انٹرنیٹ کی بندش سے پہلے سے ہی مشکلات کا شکار معیشت مزید متاثر ہو رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق، سابق وزیر اعظم عمران خان نے اڈیالہ جیل سے آرمی چیف کے نام تیسرا کھلا خط لکھا ہے۔ اپنے خط میں انہوں نے کہا کہ “میں اپنی ذات کے لیے کوئی ڈیل یا اپنی جماعت کے لیے کسی رعایت کا مطالبہ نہیں کر رہا۔ بطور سابق وزیراعظم اور محب وطن پاکستانی، میری صرف یہ خواہش ہے کہ ہماری فوج کی ساکھ بحال ہو اور وطن عزیز کا مفاد محفوظ رہے۔”
اس کے باوجود کہ فوج دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہی ہے اور روزانہ شہادتیں ہو رہی ہیں، اسٹیبلشمنٹ کی پالیسیوں کی وجہ سے عوام اور فوج کے درمیان ہم آہنگی نہیں ہے۔ میں آئی ایس پی آر سے درخواست کرتا ہوں کہ جھوٹا بیانیہ پیش نہ کیا جائے۔ بار بار یہ کہنا کہ فوج سیاست میں مداخلت نہیں کرتی، قوم کی عقل کی توہین ہے۔ سوشل میڈیا کے اس دور میں کچھ بھی چھپانا ممکن نہیں، ملک کا ہر بچہ جانتا ہے کہ آرمی چیف ہی اس ملک کا نظام چلاتے ہیں۔ .