news
جنید اکبر: پی ٹی آئی میں محنت نہ کرنے والوں کی کوئی جگہ نہیں
پاکستان تحریکِ انصاف خیبر پختونخواہ کے صدر جنید اکبر نے خبردار کیا ہے کہ جو لوگ پارٹی کے لیے محنت نہیں کریں گے، ان کا راستہ روکنے کے لیے میں ہر ممکن اقدام اٹھاؤں گا، پی ٹی آئی میں گروپنگ کی کوئی جگہ نہیں ہے۔ پشاور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوابی کا جلسہ کامیاب رہا، وہاں لوگوں کی تعداد ہماری توقعات سے زیادہ تھی، اور میں نے اس جلسے کے بارے میں رپورٹس طلب کی ہیں۔ جو لوگ غیر تسلی بخش کارکردگی دکھائیں گے، انہیں آگے بڑھنے نہیں دوں گا کیونکہ اگر کسی نے پارٹی میں رہنا ہے تو اسے محنت کرنی ہوگی۔
جب ایک صحافی نے ان سے پوچھا کہ کیا اراکینِ اسمبلی کو جلسے کے لیے فنڈز فراہم نہیں کیے گئے تھے، تو جنید اکبر نے جواب دیا کہ اگر کوئی یہ کہتا ہے کہ اسے فنڈز نہیں ملے تو اسے سیاست چھوڑ کر دکان کھول لینی چاہیے، کیونکہ پیسوں کے ذریعے سیاست کرنے والے لوگ پارٹی کے لیے عیب ہوں گے۔ تاہم، انہوں نے شکیل خان کی ایمانداری کی تعریف کی اور کہا کہ وہ ان کے ساتھ کھڑے ہیں، چاہے کسی کو یہ پسند آئے یا نہ آئے، وہ شکیل خان کے حق میں آواز اٹھاتے رہیں گے۔
مزید برآں، انہوں نے یہ بھی کہا کہ پارٹی میں میری یا علی امین گنڈاپور کی کوئی خاص اہمیت نہیں، اصل اہمیت صرف عمران خان اور ہمارے ووٹرز کی ہے۔ صوابی جلسے کے دو مقاصد تھے، ایک مقصد فنانس کا تھا کہ کیا ہم کوئی سرگرمی کر سکتے ہیں یا نہیں۔