news

عمران خان: ملک کے سب سے بڑے منی لانڈررز قوم پر مسلط کر دیے گئے

Published

on

عمران خان نے الزام لگایا ہے کہ ملک کے بڑے منی لانڈررز کو قوم پر مسلط کر دیا گیا ہے۔ ہمیں بتایا گیا کہ یہ لوگ کرپٹ ہیں اور اب دھاندلی کے ذریعے ان کو ہم پر مسلط کیا گیا ہے، صرف اس لیے کہ ان کی مہارت بوٹ پالشی میں ہے۔ تفصیلات کے مطابق، بانی تحریک انصاف عمران خان نے پیر کے روز اڈیالہ جیل میں صحافیوں اور وکلاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ “8 فروری کو ملک بھر، بشمول پنجاب، سندھ اور صوابی میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں پر عوام کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ اس ننگی فسطائیت کے دور میں بھی عوام ہر بار میری کال پر خوف کے بت توڑ کر نکلتی ہے، جو یہ ثابت کرتا ہے کہ یہ قوم اب ہر حال میں حقیقی آزادی کی منتظر ہے۔

اردلی حکومت اندر سے خوفزدہ ہے۔ ملک بھر میں چھاپے مارے گئے اور لوگوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ کرکٹ کا بہانہ بنا کر ہمیں مینار پاکستان جلسے کی اجازت نہیں دی گئی، جو کہ اس بات کی واضح علامت ہے کہ یہ کھوکھلی حکومت اندر سے کس قدر بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔

میں نے آرمی چیف کے نام خط ملک کی بہتری کے لیے نیک نیتی سے لکھا تھا۔ یہ میرا ملک ہے اور مجھے اس کی فکر ہے۔ میں ڈی جی آئی ایس پی آر کو یہ کہنا چاہتا ہوں کہ فوج کی ساکھ مکمل طور پر تباہ ہو رہی ہے۔ آپ کہتے ہیں کہ ہم سیاست میں مداخلت نہیں کرتے، مگر بچہ بچہ جانتا ہے کہ ملک کا نظام آرمی چیف ہی چلا رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version