news

اپوزیشن جماعتوں کی میٹنگ، اتحاد نہیں بنا، شاہد خاقان عباسی

Published

on

عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کی کل پہلی میٹنگ تھی اور اس سلسلے کو آگے بڑھایا جائے گا۔ پہلی میٹنگ میں کوئی اتحاد نہیں بنا، لیکن ملکی حالات پر بات چیت ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ جب معاملہ ناکام ہوجائے تو سڑکوں پر آنا آخری حربہ ہوتا ہے، اور ملکی مسائل کا حل آئین کی بالادستی میں ہے۔

جیونیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی پر سب نے اتفاق کیا ہے۔ پی ٹی آئی نے 8 فروری کو اور مولانا فضل الرحمان نے 10 فروری کو جلسہ کرنا ہے۔

ماضی کے معاملات پر تحفظات موجود ہیں، لیکن اپوزیشن کو ملکی مسائل پر متفقہ موقف اپنانا چاہئے۔ ملک کو ضد سے نہیں بلکہ آئین کے تحت چلایا جانا چاہئے۔ آج ملک کے تشویشناک حالات ہیں، اور اگر سارا معاملہ ناکام ہوجائے تو سڑکوں پر آنا آخری راستہ ہوگا۔ آج ہمیں ملکی مسائل کا حل تلاش کرنا ہے جو آئین کی بالادستی میں ہے۔ ملکی معیشت تباہ ہو چکی ہے اور سیاسی نظام بھی متاثر ہوا ہے۔ 26ویں ترمیم میں مولانا کا کردار اہم تھا، کیونکہ یہ ترمیم ملک کے ایک ادارے کی تباہی کا باعث بنی۔ آج عدل کا نظام ختم ہو چکا ہے، لیکن اگر مولانا اس ترمیم میں کردار ادا نہ کرتے تو حالات بہت مختلف ہوتے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version