news

ٹک ٹاکر امشا رحمان کا نازیبا ویڈیوز اسکینڈل پر ردعمل

Published

on

پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر امشا رحمان نے گزشتہ برس خود سے متعلق نازیبا ویڈیوز لیک ہونے کے معاملے پر آخرکار خاموشی توڑ دی ہے۔

امشا رحمان نے نازیبا ویڈیوز اسکینڈل کے کئی ماہ بعد اس واقعے پر ایک اہم بیان دیا ہے۔ وہ ایک مشہور سوشل میڈیا اسٹار اور ٹک ٹاکر ہیں، جن کی گزشتہ سال کچھ نجی ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں۔ اس اسکینڈل کے بعد امشا نے اپنا اکاؤنٹ بند کر دیا تھا۔

گزشتہ برس نومبر میں امشا رحمان کی نازیبا ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد، انہوں نے حال ہی میں اپنا موقف پیش کیا ہے۔

امشا کا کہنا ہے کہ ان سے منسوب یہ نازیبا ویڈیوز جعلی ہیں جو انہیں بدنام کرنے کے مقصد سے پھیلائی گئی تھیں۔

ٹک ٹاکر نے ویڈیو اسکینڈل پر خاموشی توڑتے ہوئے اپنے مداحوں کو اس کے نتیجے میں پیش آنے والی مشکلات سے بھی آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ “میں نے انٹرنیٹ پر یہ ویڈیوز دیکھیں جنہوں نے میری پوری زندگی برباد کر دی، میں یونیورسٹی نہیں جا سکتی، میں لوگوں کا سامنا نہیں کر سکتی، مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔”

امشا نے مزید کہا کہ “سوشل میڈیا پر لوگوں کو لگتا ہے کہ دوسروں کی ویڈیوز بنا کر پھیلانا بہت اچھا ہے، لیکن وہ یہ بھول جاتے ہیں کہ اس کا دوسرے شخص کی زندگی پر کیا اثر پڑ سکتا ہے۔”

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version