Connect with us

head lines

پیکا ایکٹ پر تنازع: مولانا فضل الرحمان کی حکومت پر کڑی تنقید

Published

on


دینہ: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پیکا ایکٹ ترمیمی بل 2025 پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ قانون براہ راست ملکی صحافت پر اثر انداز ہوگا۔

پریس کانفرنس میں ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے بل پر بات کی تھی، جنہوں نے کہا تھا کہ محسن نقوی صحافیوں سے رابطہ کریں گے، لیکن بعد میں معلوم ہوا کہ صدر نے بل پر دستخط کر دیے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان نے اس رویے کو غیر مناسب قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسا نہیں ہونا چاہیے کہ کہا کچھ جائے اور کیا کچھ اور جائے۔

انہوں نے کہا کہ پیکا ایکٹ کے حوالے سے صحافیوں کے تحفظات کو مدنظر رکھتے ہوئے مشاورت ہونی چاہیے، جبکہ سوشل میڈیا کی خرابیوں کے ازالے پر کوئی اختلاف نہیں۔

مزید پڑھیں
تبصرہ کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

head lines

آرمی چیف: دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی

Published

on

پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ مسلح افواج پاکستان کے عوام کی حفاظت اور سلامتی کو یقینی بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاک فوج ریاست کی سلامتی اور استحکام کے لیے دہشت گردی کے خلاف ایک ڈھال کی حیثیت رکھے گی۔ بنوں میں ہونے والے گھناؤنے حملے کے منصوبہ سازوں اور سہولت کاروں کو جلد انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا، چاہے وہ کہیں بھی ہوں۔ شہریوں، بشمول بچوں، خواتین اور بزرگوں کو بہیمانہ طور پر نشانہ بنانا اسلام دشمن خوارج کے اصل عزائم کو بے نقاب کرتا ہے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قومی یکجہتی کی ضرورت ہے، اور کسی کو بھی ملکی امن اور استحکام میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ دشمن عناصر کی ایما پر کارروائی کرنے والے خوارج اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف جنگ اپنے منطقی انجام تک جاری رہے گی۔ آرمی چیف نے اس بات پر زور دیا کہ فتنہ الخوارج سمیت دہشت گرد گروہ افغان سرزمین سے پاکستان کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ حالیہ دہشت گرد حملوں میں غیر ملکی ہتھیاروں کا استعمال اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ افغانستان ایسے عناصر کی محفوظ پناہ گاہ ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے بنوں چھاؤنی پر خوارج کا حملہ ناکام بنانے کے بعد بنوں کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے سی ایم ایچ بنوں میں زخمی اہلکاروں کی عیادت کی۔

جاری رکھیں

head lines

کوئٹہ میں دھماکا، 3 افراد زخمی، تحقیقات جاری

Published

on

کوئٹہ میں جان محمد روڈ کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق دھماکے کی آواز اطراف کے علاقوں میں بھی سنی گئی۔

ریسکیو، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار جائے دھماکا پہنچ گئے جنہوں نے امدادی کاموں کا آغاز کر دیا ہے، زخمیوں کو اسپتال پہنچایا گیا ہے۔

دھماکے کی نوعیت کا فوری طور پر اندازہ نہیں ہو سکا ہے۔

جاری رکھیں

Trending

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~