news

واٹس ایپ میں بڑی تبدیلی: اب فیس بک اور انسٹاگرام پر بھی شیئر کریں اپنی اسٹوریز

Published

on

میٹا نے اپنی میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ میں ایک اہم تبدیلی کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت صارفین اپنے واٹس ایپ اکاؤنٹ کو اکاؤنٹس سینٹر میں شامل کر سکیں گے۔

اکاؤنٹس سینٹر ایک مرکزی جگہ کی طرح ہے جہاں میٹا کے مختلف اکاؤنٹس، جیسے فیس بک اور انسٹاگرام، کو بھی کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔

اکاؤنٹس سینٹر میں واٹس ایپ کا اضافہ صارفین کو یہ سہولت فراہم کرے گا کہ وہ اپنے واٹس ایپ اسٹیٹس کو فیس بک اور انسٹاگرام پر اسٹوریز کے طور پر بھی شیئر کر سکیں۔

اس طرح، صارفین کو اپنے واٹس ایپ اسٹیٹس کو الگ سے فیس بک یا انسٹاگرام ایپ کھول کر پوسٹ کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ اس کے ساتھ ہی سنگل سائن آن فیچر بھی متعارف کرایا جا رہا ہے، جس کے ذریعے صارفین ایک ہی اکاؤنٹ سے میٹا کی مختلف ایپس پر لاگ ان ہو سکیں گے۔

رپورٹس کے مطابق، صارفین کو یہ اختیار دیا جائے گا کہ وہ اپنی مرضی سے اکاؤنٹس سینٹر سے لنک کر سکیں، جبکہ یہ آپشن بائی ڈیفالٹ غیر فعال ہوگا۔

میٹا نے یہ بھی یقین دہانی کرائی ہے کہ واٹس ایپ صارفین کے پیغامات اور کالز کو پہلے کی طرح اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کی حفاظت حاصل رہے گی، اور اکاؤنٹس سینٹر میں شامل ہونے کے باوجود کسی کو ان تک رسائی حاصل نہیں ہوگی۔

یاد رہے کہ میٹا اکاؤنٹس سینٹر 2020 میں اس خیال کے ساتھ متعارف کرایا گیا تھا کہ صارفین کو کمپنی کی مختلف ایپس کے درمیان آسانی سے منتقل ہونے کی سہولت فراہم کی جا سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version