news

فیصل آباد: قیمت کم نہ کرنے پر پھل فروش کا قتل

Published

on

فیصل آباد کے علاقے ڈی ٹائپ کالونی میں پھل فروش کو قیمت کم نہ کرنے پر قتل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق، موٹر سائیکل پر سوار دو نامعلوم ملزمان نے پھل فروش شعیب سے سیب کی قیمت کم کرنے کا مطالبہ کیا۔ جب شعیب نے قیمت کم کرنے سے انکار کیا تو ان کے درمیان تکرار شروع ہو گئی، جس کے بعد ملزمان نے پستول نکال کر فائرنگ کر دی۔

شعیب کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ جانبر نہ ہو سکا۔

پولیس نے دو نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق، ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version