Tag: فیصل آباد

  • فیصل آباد میں موٹروے کے قریب خاتون سے اجتماعی زیادتی، ایک ملزم گرفتار

    فیصل آباد میں موٹروے کے قریب خاتون سے اجتماعی زیادتی، ایک ملزم گرفتار

    فیصل آباد میں موٹروے کے قریب سڑک پرڈکیتی کے دوران شوہر کے سامنے خاتون سے اجتماعی زیادتی کا واقعہ ،پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کے دوران شوہر کے سامنے خاتون سے اجتماعی زیادتی میں ملوث ایک ملزم علی شیر کو گرفتار کر لیا گیا،گرفتار ملزم کا تفتیش کے دوران اعتراف جرم،تفصیلات کے مطابق پولیس کے مطابق اجتماعی زیادتی کا واقعہ موٹر وے کے قریب ساندل بار میں 2 روز قبل پیش آیا، جس کا مقدمہ3 افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے۔
    زیادتی کا شکار ہونے والی خاتون کے شوہر کاکہناتھاکہ ڈاکووں نے اسلحے کے زور پر ہمیں چنن کے قریب روکا اور مجھے درخت کے ساتھ باندھ کربیوی کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور موبائل فونز اور نقدی چھین کر فرار ہو گئے۔

    خاتون کے شوہر کے مطابق 2 ڈاکووں کے فون کرنے پر آنے والا ساتھی علی شیر تھا، علی شیر بھی اجتماعی زیادتی کرنے والوں میں شامل تھا۔

    اس کے مطابق مدعی مقدمہ نے ایک ملزم کی نشاندہی بھی کی ہے۔ متاثرہ خاتون کے شوہر نے علی شیر نامی ملزم کو نامزدکیا ہے۔ پولیس کاکہنا ہے کہ خاتون کا میڈیکل اور جائے وقوعہ کا جیو فارنزک کرا لیا گیا ہے۔6 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کی جا رہی ہے۔ پولیس حکام کے مطابق چنن کے گاو¿ں کا رہائشی عدنان مسیح اپنی بیوی شمائلہ کے ہمراہ موٹر سائیکل پر زرعی یونیورسٹی جھنگ روڈ کیمپس سے گھر واپس جا رہا تھا کہ چنن کے موٹروے پل کے قریب موٹر سائیکل سوار دو ڈاکوو¿ں نے انہیں اسلحے کے زور پر روک لیا۔
    ملزمان نے عدنان کو باندھ کر کھیت میں پھینک دیا اور بعد ازاں اپنے تیسرے ساتھی کو فون کر کے بلالیا اور تینوں ملزمان نے شمائلہ کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔متاثرہ جوڑے نے ڈکیتی اورزیادتی کےایک ملزم کی نشاندہی کی اور بتایا دو ڈاکوو¿ں کے فون کرنے پر آنے والا ملزم علی شیر تھااور وہ بھی اجتماعی زیادتی میں شامل تھا۔دوسری جانب پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے فیصل آباد میں ڈکیتی کے دوران زرعی یونیورسٹی کی ملازمہ سے مبینہ زیادتی کے واقعے پر نامزد ملزم علی شیر کو گرفتار کرلیا۔تھانہ ساندل بار پولیس کے مطابق گرفتار ملزم علی شیر نے تفتیش کے دوران اعتراف جرم کرلیا تاہم ملزم کی نشاندہی پر دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

  • فیصل آباد: قیمت کم نہ کرنے پر پھل فروش کا قتل

    فیصل آباد: قیمت کم نہ کرنے پر پھل فروش کا قتل

    فیصل آباد کے علاقے ڈی ٹائپ کالونی میں پھل فروش کو قیمت کم نہ کرنے پر قتل کر دیا گیا۔

    پولیس کے مطابق، موٹر سائیکل پر سوار دو نامعلوم ملزمان نے پھل فروش شعیب سے سیب کی قیمت کم کرنے کا مطالبہ کیا۔ جب شعیب نے قیمت کم کرنے سے انکار کیا تو ان کے درمیان تکرار شروع ہو گئی، جس کے بعد ملزمان نے پستول نکال کر فائرنگ کر دی۔

    شعیب کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ جانبر نہ ہو سکا۔

    پولیس نے دو نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

    پولیس کے مطابق، ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

  • مریم نواز کا فیصل آباد میں طلبا کو اسکالرشپس کی تقسیم

    مریم نواز کا فیصل آباد میں طلبا کو اسکالرشپس کی تقسیم

    فیصل آباد:
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ کچھ لوگ کسی کے بہکاوے میں آکر جیل پہنچ گئے ہیں، اور آج ان کی کوئی پرسان حال نہیں۔ مجھے آپ کو کامیابی کا راستہ دکھانا ہے، جو کہ جیل کی سلاخوں کا نہیں ہے۔

    فیصل آباد میں ہونہار طلبا میں اسکالرشپس کے چیک تقسیم کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ یہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا اسکالرشپ پروگرام ہے، جس میں سو فیصد میرٹ پر اسکالرشپس دی جا رہی ہیں۔ طلبا کی جانب سے بے پناہ محبت کا اظہار میرے لیے ایک اعزاز ہے۔ خوابوں کی تکمیل کا آغاز اچھی تعلیم سے ہوتا ہے، اور آئندہ برس اس اسکیم کا دائرہ کار پچاس ہزار اسکالرشپس تک بڑھایا جائے گا۔

    سیاسی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے آپ کو کامیابی کا راستہ دکھانا ہے، جو کہ جیل کی سلاخوں کا نہیں ہے۔ طلبا کسی کے کہنے پر اپنی زندگی خطرے میں نہیں ڈالیں۔ نوجوانوں کی ریڈ لائن پاکستان ہونی چاہیے۔ میں نے کبھی کسی کو جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کرنے کے لیے نہیں کہا۔ ہم نے قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں، مگر انتقامی سیاست نہیں کی۔ اپنی زندگی اور مستقبل کو خطرے میں ڈالنا ماں باپ کی بھی نافرمانی ہے۔ کچھ لوگ کسی کے بہکاوے میں آکر جیل پہنچ گئے ہیں، اور آج ان کی کوئی پرسان حال نہیں۔

    انہوں نے کہا کہ وہ کہتے تھے کہ گورنر ہاؤس کو یونیورسٹی بنا دیں گے، یہ کردیں گے، وہ کردیں گے۔ میں وعدوں اور نعروں پر نہیں، عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہوں۔

  • ونر کو تین کروڑ جبکہ رنر اپ کو ڈیڑھ کروڑ ملیں گے

    ونر کو تین کروڑ جبکہ رنر اپ کو ڈیڑھ کروڑ ملیں گے

    ٹرافی کے لیے چیمپینز ون ڈے کپ کا اغاز آج فیصل آباد سے ہو رہا ہے پانچ ٹیموں میں ٹرافی کا مقابلہ ہوگا ٹیموں کے مینٹورز بھی ایونٹ کے لیے بے حد پرجوش ہیں ایونٹ نوجوان پلیئرز کے لیے بہت بڑا موقع ہے ونر کو 3 کروڑ اور رنر اپ کو ایک 1.5 کروڑ روپے ملیں گے افتتاحی میچ میں رضوان کی ٹیم کے مارخور اور شاداب کے پینتھرز ٹکرائیں گے 148 دن کے بھرپور ایکشن میں پانچ ٹیمیں اور 14 میچز ہوں گے۔

  • آئندہ چیمپئنز کپ کے لیے کپتانوں کا اعلان، پی سی بی

    آئندہ چیمپئنز کپ کے لیے کپتانوں کا اعلان، پی سی بی

    ٹورنامنٹ 12 سے 29 ستمبر تک فیصل آباد میں کھیلا جائے گا۔

    کپتانوں کا تقرر پانچ ٹیم مینٹرز نے کیا: مصباح الحق (وولوز)، ثقلین مشتاق (پینتھرز)، سرفراز احمد (ڈولفنز)، شعیب ملک (اسٹالینز) اور وقار یونس (لائنز)۔

    پاکستان کے ٹیسٹ نائب کپتان سعود شکیل کو ڈولفنز کا کپتان مقرر کر دیا گیا ہے، پاکستان کے سابق T20I کپتان شاہین شاہ آفریدی لائنز کی قیادت کریں گے اور پینتھرز کی قیادت وائٹ بال کے سابق نائب کپتان شاداب خان کریں گے۔

    پاکستان شاہینز کے کپتان محمد حارث سٹالینز کی قیادت کریں گے جبکہ سابق آل فارمیٹ نائب کپتان محمد رضوان وولوز کی قیادت کریں گے۔

    چیمپئنز ون ڈے کپ میں ملک کے سرکردہ کرکٹرز شرکت کریں گے۔ 50 اوور کا یہ ٹورنامنٹ سنگل لیگ فارمیٹ میں کھیلا جائے گا۔

    تمام میچ دوپہر 3 بجے شروع ہوں گے، سوائے 16 ستمبر کو لائنز بمقابلہ پینتھرز کے میچ کے، جو صبح 9:30 بجے شروع ہوگا۔

    ٹورنامنٹ کا اختتام چار دنوں میں تین پلے آف میچوں کے ساتھ ہوگا، جس کا اختتام اتوار، 29 ستمبر کو فائنل میں ہوگا۔

    پی سی بی نے پانچوں ٹیموں کے لیے عارضی سکواڈز کا بھی اعلان کر دیا ہے۔ ان کا انتخاب ٹیم کے سرپرستوں نے 150 کھلاڑیوں کے ایک پول سے ڈرافٹ کے عمل کے ذریعے کیا تھا، جسے پی سی بی نے فٹنس ٹیسٹ کے بعد فراہم کیا تھا۔

    سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ 7 اور 9 ستمبر کو فیصل آباد میں ہوں گے۔

    150 کھلاڑیوں میں سے 125 پچھلے تین ڈومیسٹک سیزن میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے تھے۔ بقیہ 25 کھلاڑی وائلڈ کارڈ تھے، جنہیں ان کے تجربے اور گزشتہ تین سالوں میں پاکستان، پاکستان شاہینز اور پاکستان انڈر 19 ٹیموں کے لیے کارکردگی کی بنیاد پر منتخب کیا گیا تھا۔

  • پنجاب پولیس فیصل آباد نے اغوا ہونے والے طالبعلم ایان کو چند گھنٹوں میں بحفاظت بازیاب کروا لیا

    پنجاب پولیس فیصل آباد نے اغوا ہونے والے طالبعلم ایان کو چند گھنٹوں میں بحفاظت بازیاب کروا لیا

    ایان کو 03 کروڑ روپے تاوان کے عوض اغواء کیا گیا تھا، پنجاب پولیس نے بہترین حکمت عملی سے بچے کو نہ صرف بازیاب کروایا بلکہ تاوان کے لئے طلب کی گئی رقم بھی برآمد

    Courtesy : Punjab Police

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~