film
مادھوری ڈکشٹ اور شوہر کی نئی فراری: 6 کروڑ کی لگژری گاڑی

بالی ووڈ کی معروف سینئر اداکارہ مادھوری ڈکشٹ اور ان کے شوہر ڈاکٹر شری رام نے ایک اور قیمتی گاڑی خریدی ہے، جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیل رہی ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ایک ویڈیو میں مادھوری ڈکشٹ کو نئی چمکدار لال رنگ کی فراری گاڑی میں اپنے شوہر کے ساتھ گھر جاتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ یہ خاص گاڑی صرف 14 رنگوں میں دستیاب ہے اور اس کی قیمت 6 کروڑ بھارتی روپے سے زیادہ بتائی جا رہی ہے۔ اس خوبصورت اور لگژری گاڑی کی قیمت نے مداحوں کو بھی حیران کر دیا ہے، جو اس پر دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق 57 سالہ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کے پاس اس کے علاوہ بھی کئی مہنگی گاڑیاں موجود ہیں۔ مزید یہ کہ انہوں نے ایک دفتر کرائے پر دے رکھا ہے، جس سے وہ ہر ماہ 3 لاکھ روپے کرایہ وصول کرتی ہیں۔
film
سلمان خان کی فلم ’سکندر‘ میں واپسی، 120 کروڑ کا معاوضہ

بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان ایک بار پھر اپنی ایکشن رومانوی فلم ’سکندر‘ کے ساتھ بڑے پردے پر واپسی کے لیے تیار ہیں۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ اس فلم کے لیے انہوں نے کتنا معاوضہ لیا ہے؟
نئی فلم ’سکندر‘ میں سلو میاں جنوبی بھارتی اداکارہ رشمیکا مندانا کے ساتھ پہلی بار اسکرین پر نظر آئیں گے، جو عید الفطر کے موقع پر سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔
مختلف میڈیا رپورٹس کے مطابق، اے آر مروگاداس کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کا مجموعی بجٹ 400 کروڑ بھارتی روپے ہے، جبکہ سلمان خان نے اس فلم کے لیے 120 کروڑ کا بھاری معاوضہ وصول کیا ہے۔
دوسری جانب، رشمیکا مندانا کو اس فلم کے لیے 5 کروڑ روپے بطور معاوضہ دیا گیا ہے۔ فلم میں کاجل اگروال بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں گی، جنہیں 3 کروڑ معاوضہ دیا گیا ہے۔
فلم ’سکندر‘ کے ٹیزر اور پہلے گانے ’زہرہ جبین‘ کی ریلیز کے بعد مداحوں کی جانب سے سلمان اور رشمیکا کی جوڑی کو بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔
film
وجنتی مالا کے انتقال کی افواہیں، بیٹے کی وضاحت

بھارتی فلم انڈسٹری کی عہد ساز اداکارہ 91 سالہ وجنتی مالا کے انتقال کی خبروں نے ان کے مداحوں میں تشویش پیدا کر دی تھی، لیکن اب اداکارہ کے بیٹے کا بیان سامنے آیا ہے۔
صرف 16 سال کی عمر میں فلمی کیریئر کا آغاز کرنے والی وجنتی مالا کو 1954 میں فلم ناگن نے شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا تھا۔
اگلے ہی سال یعنی 1955 کی فلم ’’دیو داس‘‘ میں وجنتی مالا نے چندرا مکھی کا کردار ادا کیا، جو آج بھی مداحوں کے دلوں میں زندہ ہے۔
گزشتہ سال وجنتی مالا کو بھارت کا دوسرا اعلیٰ ترین سویلین اعزاز پدما وبھوشن ملا تھا۔ انہوں نے فلم سنگم، جویل تھیف، آمرا پالی، گنوار اور کئی دیگر ہٹ فلموں میں کام کیا۔
وجنتی مالا کی اچانک موت کی افواہوں نے مداحوں کو غمگین کر دیا تھا، لیکن ان کے بیٹے نے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ان کی والدہ بالکل ٹھیک اور صحت مند ہیں۔
اداکارہ اور رقاصہ وجنتی مالا کے بیٹے نے میڈیا سے درخواست کی ہے کہ بغیر تصدیق کے کوئی خبر نشر نہ کی جائے، کیونکہ ایسی خبریں اہل خانہ پر بہت بوجھ ڈالتی ہیں۔
- سیاست8 years ago
نواز شریف منتخب ہوکر دگنی خدمت کریں گے، شہباز کا بلاول کو جواب
- انٹرٹینمنٹ8 years ago
راحت فتح علی خان کی اہلیہ ان کی پروموشن کے معاملات دیکھیں گی
- کھیل8 years ago
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ساتھی کھلاڑی شعیب ملک کی نئی شادی پر ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
- انٹرٹینمنٹ8 years ago
شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی سے متعلق سوال پر بشریٰ انصاری بھڑک اٹھیں