Connect with us

news

پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں مسلسل کمی

Published

on

dollars

ڈالرز ذخائر میں گراوٹ کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو گیا ہے، مسلسل تیسرے ہفتے زرمبادلہ ذخائر میں کمی کا انکشاف ہوا ہے، جس کی تفصیلات اسٹیٹ بینک نے جاری کی ہیں۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق، گزشتہ ایک ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید کمی آئی ہے۔ مرکزی بینک کے اعداد و شمار کے مطابق، زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر ایک ہفتے میں ایک کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی کمی کے ساتھ 11 ارب 69 کروڑ 52 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔

اعداد و شمار میں یہ بھی بتایا گیا کہ 3 جنوری کو زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مجموعی مالیت 16 ارب 37 کروڑ 78 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح، کمرشل بینکوں کے پاس 4 ارب 68 کروڑ 26 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ گزشتہ تین ہفتوں کے دوران ملک کے زرمبادلہ ذخائر میں مجموعی طور پر نصف ارب ڈالر سے زیادہ کی کمی ہو چکی ہے۔ پچھلے ہفتے کی رپورٹ میں یہ بتایا گیا تھا کہ ایک ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 14 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد مجموعی ذخائر 16 ارب 40 کروڑ ڈالر کی سطح پر آ گئے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ زرمبادلہ ذخائر کے ہفتہ وار اعداد و شمار کے مطابق، 27 دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 14 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

news

کراچی اسٹاک ایکسچینج میں مندی کے بعد تیزی، انڈیکس 113 ہزار پوائنٹس تک پہنچا

Published

on

پاکستان اسٹاک ایکسچینج

کراچی:
اسٹاک ایکسچینج میں آج مندی کے بعد تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا، جس کے نتیجے میں انڈیکس ایک لاکھ 13 ہزار پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

کاروباری ہفتے کے آخری دن بازارِ حصص میں خرید و فروخت کا آغاز 271 پوائنٹس کی مندی کے ساتھ ہوا، جس سے کے ایس ای 100 انڈیکس 112366 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔

بعد میں کراچی اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری رہا اور 434 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ اسٹاک مارکیٹ کا جمعہ کے روز پہلا سیشن ختم ہوا، جس کے نتیجے میں 100 انڈیکس 113072 پوائنٹس کی سطح کو چھو گیا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ گزشتہ روز بھی پی ایس ایکس میں شدید مندی کا رجحان دیکھا گیا، جس کے اثرات آج بھی مارکیٹ کے آغاز پر محسوس کیے گئے۔

جاری رکھیں

news

عمران خان کا عالمی سطح پر کیسز لے جانے کا اعلان، علیمہ خان کا بیان

Published

on

عمران خان

راولپنڈی:
بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارے پاس کوئی راستہ نہیں بچا، ہم اپنے کیسز عالمی سطح پر لے جائیں گے۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کی بہن علیمہ خان نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ ہم اسلام آباد ہائی کورٹ گئے، سپریم کورٹ گئے، کوئی ہماری بات سننے کو تیار نہیں۔ ہمارے پاس کوئی راستہ نہیں بچا، ہم اپنے کیسز کو بین الاقوامی سطح پر لے جائیں گے۔

علیمہ خان کا کہنا تھا کہ ہمیں آج اندر جانے سے روکا گیا، ہم پیدل چل کر اندر والے گیٹ پر گئے۔ پہلے پوری فیملی کو اجازت ہوتی تھی۔ انہوں نے بانی پی ٹی آئی تک رسائی محدود کر رکھی ہے۔ یہ ٹارچر ہے، ذاتی معالج کو بھی نہیں ملنے دیا جا رہا۔ بانی پی ٹی آئی چیزیں مانگتے ہیں تو یہ لوگ تنگ کرتے ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: عمران خان جیل میں؛ پی ٹی آئی پر کس کا قبضہ؟ کون کہاں سے چلا رہا ہے؟

انہوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ ہم اسلام آباد ہائی کورٹ گئے، سپریم کورٹ بھی گئے، کوئی ہماری بات سننے کو تیار نہیں ہے۔ اب ہمارے پاس کوئی راستہ نہیں بچا، ہم اپنے کیسز کو بین الاقوامی سطح پر لے کر جائیں گے۔ پاکستان اقوام متحدہ کا سگنیٹری ہے، ہم تمام بین الاقوامی اداروں کے پاس جائیں گے۔

بانی پی ٹی آئی کی بہن نے گفتگو کرتے ہوئے مزید بتایا کہ۔

جاری رکھیں

Trending

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~