Connect with us

news

عمران خان نے نظربندی کی ڈیل مسترد کرتے ہوئے ترسیلات زر کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا

Published

on

عمران خان

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے جیل سے رہائی کے بعد گھر میں نظربند رہنے کی پیشکش کو مسترد کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ترسیلات زر کا بائیکاٹ اس وقت تک جاری رہے گا جب تک حکومت ان کے مطالبات پورے کرنے کے لیے سنجیدہ اقدامات نہیں کرتی۔ عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق، عمران خان نے ملک میں سیاسی تبدیلی کے مطالبے پر زور دیا ہے۔

عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک پوسٹ میں دعویٰ کیا کہ حکومت کی جانب سے مذاکرات اور ان کی جماعت کو سیاسی مواقع فراہم کرنے کے لیے انہیں ایک ڈیل کی پیشکش کی گئی تھی، جس میں انہیں بنی گالہ میں ان کی رہائش گاہ پر نظربند رکھنے کا پیغام دیا گیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق، عمران خان نے کہا کہ اس طرح کی ڈیل قبول کرنے کے بجائے وہ جیل میں رہنے کو ترجیح دیں گے اور اصرار کیا کہ پی ٹی آئی کے تمام قیدیوں کو پہلے رہا کیا جائے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ اگر مذاکرات کے نتائج مثبت رہے تو اس سول نافرمانی کی مہم کو ختم کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے 9 مئی کے واقعات سے جڑے پی ٹی آئی کے کارکنوں کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل پر بھی تنقید کی، اسے شفافیت اور شہری حقوق کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی۔ عمران خان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ٹرائل کھلی عدالت میں ویڈیو ثبوت کے ساتھ ہونا چاہیے۔

news

پنجاب میں نیا نظام متعارف کرانے کیلئے آئین میں ترامیم کی سفارش

Published

on

پنجاب اسمبلی

صوبہ پنجاب میں نیا نظام متعارف کرانے کے لیے آئین میں ترامیم کی سفارش کی تیاری مکمل کر لی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب اسمبلی میں آج ایک اہم قرارداد پیش کیے جانے کا امکان ہے، جس میں صوبے میں وفاق کے طرز کا پارلیمانی نظام متعارف کرانے اور سینیٹ کے قیام کا مطالبہ کیا جائے گا۔ اس مقصد کے لیے مسلم لیگ ن کے رکن سمیع اللہ خان، پیپلز پارٹی کے علی حیدر اور دیگر اراکین نے مل کر قرارداد تیار کی ہے۔
ذرائع کے مطابق، قرارداد میں کہا گیا ہے کہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پنجاب کی آبادی 12 کروڑ 40 لاکھ افراد پر مشتمل ہے، جو دنیا کے 171 ممالک سے زیادہ ہے۔ دنیا میں صرف 11 ممالک ایسے ہیں جن کی آبادی پنجاب سے زیادہ ہے۔ اتنی بڑی آبادی والے صوبے میں مؤثر حکمرانی اور مشاورت کے لیے مختلف شعبوں کے ماہرین اور نمائندوں کی شمولیت ضروری ہے تاکہ وہ اپنی مہارت اور تجربے کی بنیاد پر صوبے کی ترقی اور خوشحالی میں کردار ادا کر سکیں۔

قرارداد میں یہ مؤقف اپنایا گیا ہے کہ ایوان میں موجود مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ماہرین اور نمائندوں کو نامزد یا منتخب کیا جائے گا تاکہ وہ صوبے کے انتظامی امور میں معاون ثابت ہو سکیں۔ تاہم، موجودہ آئینی ڈھانچے میں اس کی گنجائش موجود نہیں، اس لیے وفاقی حکومت سے سفارش کی جاتی ہے کہ آئین پاکستان میں ضروری ترامیم کی جائیں۔

جاری رکھیں

news

پاکستانی سفیر کو امریکا سے بے دخل کر دیا گیا، ممکنہ سفری پابندیاں

Published

on

پاکستانی سفیر

پاکستانی سفیر کو امریکا سے بے دخل کر دیا گیا، ترکمانستان میں تعینات پاکستانی سفیر کو امریکی شہر لاس اینجلس پہنچنے پر امریکا میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ملی۔ تفصیلات کے مطابق، امریکا کی جانب سے پاکستان سمیت کئی ممالک کے شہریوں پر امریکا میں داخلے پر پابندی عائد کیے جانے سے پہلے ایک پاکستانی سفارتی اہلکار کو امریکا سے ڈی پورٹ کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق، مبینہ انتظامی بدعنوانی کے الزامات کا سامنا کرنے والے پاکستانی سفیر کو نجی دورے کے سلسلے میں امریکا پہنچنے پر امریکی امیگریشن حکام نے بے دخل کر دیا۔ اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق، ذرائع نے بتایا کہ ترکمانستان میں تعینات پاکستان کے سفیر کے کے احسن وگن کو امریکی شہر لاس اینجلس سے واپس بھیج دیا گیا، حالانکہ ان کے پاس امریکی ویزا اور تمام قانونی سفری دستاویزات موجود تھیں۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ ترکمانستان میں پاکستانی سفیر کے کے احسن وگن چھٹیوں پر لاس اینجلس جا رہے تھے، لیکن امریکی امیگریشن حکام نے انہیں لاس اینجلس ایئرپورٹ پر روک لیا۔ ذرائع کے مطابق، کے کے احسن وگن پر امریکا میں تعیناتی کے دوران انتظامی بدعنوانی میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔ اس واقعے کے بعد وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ کو صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے طلب کیا گیا۔

جاری رکھیں

Trending

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~