Connect with us

news

عمران خان نے نظربندی کی ڈیل مسترد کرتے ہوئے ترسیلات زر کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا

Published

on

عمران خان

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے جیل سے رہائی کے بعد گھر میں نظربند رہنے کی پیشکش کو مسترد کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ترسیلات زر کا بائیکاٹ اس وقت تک جاری رہے گا جب تک حکومت ان کے مطالبات پورے کرنے کے لیے سنجیدہ اقدامات نہیں کرتی۔ عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق، عمران خان نے ملک میں سیاسی تبدیلی کے مطالبے پر زور دیا ہے۔

عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک پوسٹ میں دعویٰ کیا کہ حکومت کی جانب سے مذاکرات اور ان کی جماعت کو سیاسی مواقع فراہم کرنے کے لیے انہیں ایک ڈیل کی پیشکش کی گئی تھی، جس میں انہیں بنی گالہ میں ان کی رہائش گاہ پر نظربند رکھنے کا پیغام دیا گیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق، عمران خان نے کہا کہ اس طرح کی ڈیل قبول کرنے کے بجائے وہ جیل میں رہنے کو ترجیح دیں گے اور اصرار کیا کہ پی ٹی آئی کے تمام قیدیوں کو پہلے رہا کیا جائے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ اگر مذاکرات کے نتائج مثبت رہے تو اس سول نافرمانی کی مہم کو ختم کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے 9 مئی کے واقعات سے جڑے پی ٹی آئی کے کارکنوں کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل پر بھی تنقید کی، اسے شفافیت اور شہری حقوق کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی۔ عمران خان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ٹرائل کھلی عدالت میں ویڈیو ثبوت کے ساتھ ہونا چاہیے۔

news

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ: ریسکیو 1122 کے سیٹلائٹ اسٹیشنز کا آغاز، ہنگامی خدمات کے نئے سنگ میل

Published

on

مراد علی شاہ

کراچی:
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی کے مسائل بہت زیادہ ہیں، لیکن ہم نے ان میں سے کئی کے حل نکال لیے ہیں۔

سندھ ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 کے ہائی وے ریسکیو آپریشنز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو کی ہدایت ہے کہ واٹر سپلائی اور نکاسی آب کی اسکیمیں پورے صوبے میں فراہم کی جائیں۔ آج کا دن ہماری جدوجہد کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے، ہم سندھ کو محفوظ، مضبوط اور خوشحال بنانے کے لیے کوشاں ہیں، اور ریسکیو 1122 عالمی معیار کی ایمرجنسی خدمات فراہم کرنے کا ایک بہترین اقدام ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 کا جدید ترین سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر 2022ء میں کراچی میں قائم کیا گیا تھا، اور آج ہم ریسکیو 1122 کے سیٹلائٹ اسٹیشنز کا آغاز کر رہے ہیں جو بڑی شاہراہوں اور موٹرویز کے ساتھ ساتھ قریبی آبادیوں کو بھی ہنگامی خدمات فراہم کریں گے۔

مراد علی شاہ نے وضاحت کی کہ ریسکیو 1122 سندھ میں ایمرجنسی خدمات کی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے قائم کیا گیا ہے، یہ منصوبہ ورلڈ بینک کی معاونت سے شروع ہوا تھا اور اب یہ مکمل طور پر سندھ حکومت کے محکمہ بحالی کے تحت کام کر رہا ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ ریسکیو 1122 کے ورکرز کو بین الاقوامی سطح کی اکیڈمی سے مکمل پیشہ ورانہ تربیت فراہم کی جاتی ہے، ہم سن.

جاری رکھیں

news

چین کے شمالی صوبے کی سبزی منڈی میں آگ، 8 افراد ہلاک اور 15 زخمی

Published

on

چین

چین کے شمالی صوبے میں سبزی منڈی میں آگ لگنے کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہو گئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹس کے مطابق یہ خبر چین کے سرکاری ٹیلی ویژن سی سی ٹی وی نے نشر کی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سبزی منڈی میں آگ لگنے سے 8 افراد کی جانیں گئیں اور 15 زخمی ہوئے۔

چینی نشریاتی ادارے نے مزید بتایا کہ حکام آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کر رہے ہیں، جبکہ یہ آگ صبح 8 بج کر 40 منٹ پر لگی اور صرف ایک گھنٹے بعد بجھا دی گئی۔

چین کی مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ویبو اور دیگر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ویڈیوز میں ضلعی بازار میں دھوئیں کے گہرے بادل اور آگ کے بڑے شعلے نظر آئے۔

جاری رکھیں

Trending

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~