Connect with us

drama

نیلم کوٹھاری نے فواد خان کے لیے پسندیدگی کا اظہار کیا

Published

on

فواد خان

بھارت کی مشہور اداکارہ نیلم کوٹھاری نے پاکستانی اداکار فواد خان کے لیے اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔

نوے کی دہائی کی معروف اداکارہ نیلم کوٹھاری کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ پاکستانی ڈراموں کے بارے میں بات کر رہی ہیں۔

ویڈیو میں نیلم نے پاکستانی ڈراموں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’’پاکستانی ڈراموں کی خاصیت یہ ہے کہ وہ حقیقت کے قریب ہوتے ہیں، کہانی اچھی ہوتی ہے، اور ڈرامے میں فنکاروں کے ملبوسات اور رہن سہن بھی بہت عمدہ ہوتے ہیں جو دیکھ کر جھوٹے نہیں لگتے۔ بولنے کا انداز اور لب و لہجہ سن کر ڈراما بنانے والوں کی سنجیدگی کا اندازہ ہوتا ہے‘‘۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ ’’پاکستانی اور ترکیہ کے ڈرامے ایسے ہیں جو میں شوق سے دیکھتی ہوں کیونکہ ان میں جذبات بہت گہرے ہوتے ہیں اور کہانی کی بُنائی بھی اہم ہوتی ہے‘‘۔

پاکستانی اداکاروں کے حوالے سے نیلم کا کہنا تھا کہ ’’میں یہ بھی بتانا چاہوں گی کہ مجھے پاکستانی ڈرامے بہت پسند ہیں اور خاص طور پر فواد خان، وہ بہت حسین ہیں، اور مجھے ان سے بے انتہا محبت ہے‘‘۔

مزید پڑھیں
تبصرہ کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

drama

فیروز خان نے اہلیہ کے ساتھ رومانٹک تصاویر شیئر کرکے علیحدگی کی افواہوں کو مسترد کردیا

Published

on

فیروز خان کی محبت کی تصویر: مداحوں کی دعائیں اور ناقدین کے تبصرے—سب کچھ “ڈبل ٹرپل ایموشنل” ہوگیا!

گزشتہ دنوں اداکار فیروز خان اور ان کی دوسری اہلیہ ڈاکٹر زینب کے درمیان علیحدگی کی افواہوں نے سوشل میڈیا پر خوب ہلچل مچائی۔ افواہوں کا بازار اتنا گرم ہوا کہ فیروز خان اور ان کی بہن حمیمہ ملک کو خود میدان میں آ کر وضاحت دینی پڑی: “ہم یہاں محبت کی کہانی لکھ رہے ہیں، آپ لوگ ڈرامے نہ بنائیں!”

اب فیروز خان نے اپنی دوسری اہلیہ کے ساتھ محبت بھری تصویریں شیئر کر کے سوشل میڈیا پر ایک نیا “ہنگامہ” برپا کر دیا ہے۔ ان تصاویر میں دونوں خوشگوار موڈ میں ایک دوسرے کی محبت میں ڈوبے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں، گویا دنیا کا کوئی غم انہیں چھو نہیں سکتا۔

مداحوں کا ردعمل:
فیروز خان کے فینز نے کمنٹ سیکشن کو محبت بھری دعاؤں سے بھر دیا۔ کسی نے کہا، “ماشااللہ، آپ دونوں نظر نہ لگے!” تو کسی نے لکھا، “یہ ہے اصل محبت کی کہانی!”

ناقدین کا تبصرہ:
جہاں مداحوں نے محبت کے ترانے گائے، وہیں ناقدین نے اپنا کام شروع کر دیا۔ ایک کمنٹ میں کہا گیا، “پہلے افواہیں، پھر تصاویر، کیا یہ نیا ڈرامہ شروع ہوا ہے؟”

نتیجہ:
فیروز خان کے انسٹاگرام پر لائیکس کی بارش جاری ہے، تبصروں کی گنتی ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی، اور ایسا لگتا ہے کہ ان کے چاہنے والے اور ناقدین سب ایک بات پر متفق ہیں: فیروز خان خبروں میں رہنا خوب جانتے ہیں

جاری رکھیں

drama

سائرہ یوسف نے سپر اسٹور سے چوری کا اعتراف کرلیا

Published

on

سائرہ یوسف

پاکستانی اداکارہ و ماڈل سائرہ یوسف نے سپر اسٹور میں چوری کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد آخرکار اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔

گزشتہ روز سائرہ یوسف کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جس میں وہ ایک سپر اسٹور سے کچھ چیزیں چرا کر اپنے لباس میں چھپاتی نظر آئیں۔

اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر ہلچل مچ گئی، اور صارفین نے مختلف تبصرے کیے، جن میں زیادہ تر حیرت اور سائرہ کے اس غیر معمولی رویے پر سوالات شامل تھے۔

اب سائرہ یوسف نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں وہ نہ صرف اپنی چوری کا اعتراف کر رہی ہیں بلکہ اپنی مجبوری بھی بیان کر رہی ہیں۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں سائرہ کہتی ہیں، “میں یہ تسلیم کرتی ہوں کہ وہ میں ہی تھی، کیونکہ مجھے صبر نہیں ہوا اور مجھے یقین ہے کہ آپ میں سے بھی کوئی ایسا ہی محسوس کرے گا۔ چاہے مجھے کوئی بھی الزام دے، لیکن میں سب سے کریمی ملک چاکلیٹ کے لیے مجرم ہوں۔”

اداکارہ کی یہ ویڈیو یہ ظاہر کرتی ہے کہ وائرل ہونے والی چوری کی ویڈیو دراصل ایک اشتہاری مہم کا حصہ تھی، جو جان بوجھ کر بنائی گئی تھی۔ کئی مداحوں نے پچھلی ویڈیو پر یہی تبصرہ کیا کہ سائرہ حقیقت میں چوری نہیں کر سکتیں، بلکہ یہ کسی اشتہاری مہم کا حصہ ہے۔

جاری رکھیں

Trending

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~