news
عمران خان کا مذاکراتی عمل میں پیش رفت کے لیے اہم مطالبات
پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ مذاکراتی ٹیم سے ملاقات کر کے معاملات کی درست معلومات حاصل کی جائیں۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ پارٹی کی مذاکراتی کمیٹی کی کوششیں قابل ستائش ہیں، لیکن مذاکرات کے عمل کو مؤثر بنانے کے لیے ضروری ہے کہ میری ملاقات میری نامزد کردہ مذاکراتی ٹیم سے ہو تاکہ میں صورتحال کو بہتر طور پر سمجھ سکوں۔ میں نے صاحبزادہ حامد رضا کو تحریک انصاف کے مذاکراتی عمل کا ترجمان مقرر کیا ہے۔ اگر حکومت نتیجہ خیز مذاکرات کی خواہاں ہے تو ہمارے دو مطالبات ہیں۔
عمران خان نے وضاحت کی کہ پہلا مطالبہ یہ ہے کہ انڈر ٹرائل سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جائے اور دوسرا یہ کہ 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات کی تحقیقات کے لیے سینئر ترین ججز پر مشتمل ایک جوڈیشل کمیشن قائم کیا جائے۔ اگر ان دونوں مطالبات پر عمل کیا گیا تو ہم سول نافرمانی کی تحریک کو مؤخر کر دیں گے، لیکن مجھے خدشہ ہے کہ حکومت ہمارے 9 مئی اور 26 نومبر کی تحقیقات کے مطالبے کو نظرانداز کرنے کی کوشش کرے گی، لیکن ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے۔
بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ میں ملٹری کورٹس کے غیر آئینی فیصلوں کو مسترد کرتا ہوں، کیونکہ ان فیصلوں کی وجہ سے پاکستان کی بین الاقوامی سطح پر بدنامی ہو رہی ہے اور ایسے غیر انسانی اقدامات کی وجہ سے ملک کو معاشی پابندیوں کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔v
news
نو مئی: ڈی جی آئی ایس پی آر کا اہم بیان
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ 9 مئی کا مقدمہ افواج پاکستان کا نہیں، بلکہ عوام پاکستان کا مقدمہ ہے۔ انہوں نے مزید وضاحت کی کہ 9 مئی کے حوالے سے افواج پاکستان کا موقف بہت واضح ہے اور تمام قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے 9 مئی کے مجرمان کو سزائیں دینے کا عمل مکمل ہو چکا ہے۔ راولپنڈی میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے یہ بھی کہا کہ انصاف کا سلسلہ 9 مئی کے اصل کرداروں کو کیفر کردار تک پہنچانے تک جاری رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ لوگ جانتے ہیں کہ جھوٹا بیانیہ کون بنا رہا ہے۔ اگر جتھوں کے حملوں کو آئین کے مطابق نہ روکا جائے تو معاشرے کا کیا حال ہوگا؟ پاکستان میں ملٹری کورٹس آئین اور قانون کے مطابق دہائیوں سے قائم ہیں، اور ملٹری کورٹس سے سزا یافتہ افراد کے پاس سپریم کورٹ میں اپیل کا حق بھی موجود ہے۔
جن لوگوں نے دوغلی سیاست کا پرچار کیا ہے، میں ان سے سوال کرتا ہوں کہ جو اہلکار شہید ہوئے، کیا وہ اس ملک اور صوبے کے بہادر جوان نہیں تھے؟ ڈی جی آئی ایس پی آر نے یہ بھی کہا کہ 2021 میں آپریشن کے باعث خوارج کی کمر ٹوٹ گئی تھی اور وہ بھاگ رہے تھے۔ میرا سوال یہ ہے کہ انہیں کس نے دوبارہ آباد کیا اور کس کے فیصلے پر؟ ان کا کہنا تھا کہ یہ فیصلے جن کا ہم خمیازہ بھگت رہے ہیں، ان کی قیمت روزانہ جوان اپنے خون سے چکاتے ہیں۔
news
ڈی جی آئی ایس پی آر کا دہشت گردی کے خلاف کامیاب آپریشنز پر بیان
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ افواج پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف ایک طویل جنگ لڑی ہے اور یہ جنگ ابھی جاری ہے۔ مختلف نوعیت کے کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے گئے ہیں۔ انہوں نے راولپنڈی میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ رواں سال 59 ہزار 775 آپریشنز کیے گئے ہیں۔ خوارج سمیت 925 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے اپنی کارروائیوں میں 27 افغان دہشت گردوں کو بھی ہلاک کیا۔ ملک بھر میں سیکیورٹی کی اہم کارروائیاں جاری ہیں اور یہ ملک دشمن دہشت گردوں کے خلاف آخری خارجی کے خاتمے تک جاری رہیں گی۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سیکیورٹی فورسز نے دشمن کے نیٹ ورک کو پکڑنے اور انہیں کیفر کردار تک پہنچانے میں اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔
ان آپریشنز کے دوران 73 ہائی ویلیو ٹارگٹس یعنی انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ یہ گزشتہ پانچ سالوں میں مارے جانے والے دہشت گردوں کی سب سے بڑی تعداد ہے۔ دہشت گردی کے ناسور سے نمٹنے کے لیے 169 سے زیادہ آپریشنز افواج پاکستان، انٹیلی جنس پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے سرانجام دے رہے ہیں۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ 5 سال کے مقابلے میں اس سال سب سے زیادہ دہشت گرد مارے گئے ہیں۔ افواج پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف اپنی کوششیں جاری رکھی ہیں۔
- سیاست7 years ago
نواز شریف منتخب ہوکر دگنی خدمت کریں گے، شہباز کا بلاول کو جواب
- انٹرٹینمنٹ7 years ago
راحت فتح علی خان کی اہلیہ ان کی پروموشن کے معاملات دیکھیں گی
- کھیل7 years ago
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ساتھی کھلاڑی شعیب ملک کی نئی شادی پر ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
- انٹرٹینمنٹ7 years ago
شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی سے متعلق سوال پر بشریٰ انصاری بھڑک اٹھیں