news
پاکستان کا جنوبی افریقہ کے خلاف تاریخی ون ڈے سیریز وائٹ واش
پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 1992 کے بعد اپنے ہوم گراؤنڈ پر ون ڈے سیریز میں وائٹ واش شکست دے کر ایک نئی تاریخ رقم کی ہے۔ سیریز کے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں گرین شرٹس نے پروٹیز کو 36 رنز سے شکست دے کر یہ تاریخی کارنامہ انجام دیا۔ تفصیلات کے مطابق جوہانسبرگ میں کھیلے گئے میچ میں میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ عبداللہ شفیق بغیر کوئی رن بنائے 1 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئے۔ جب مجموعی سکور 10 رنز ہوا تو بارش کے باعث کھیل روکنا پڑا، اور دوبارہ آغاز پر میچ کو 47 اوورز تک محدود کردیا گیا۔
بتایا گیا ہے کہ صائم ایوب اور بابر اعظم نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔ اس دوران صائم نے 54 گیندوں پر 1 چھکے اور 7 چوکوں کی مدد سے نصف سنچری مکمل کی۔ اسی طرح جب بابر اعظم نے 71 گیندوں پر 7 چوکوں کی مدد سے 52 رنز بنائے تو وہ مپ ہاکا کے ہاتھوں پویلین لوٹ گئے۔ صائم ایوب نے 91 گیندوں پر 101 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جس میں دو چھکے اور 13 چوکے شامل تھے۔ یہ جنوبی افریقہ کے خلاف ان کی دوسری اور کیریئر کی تیسری سنچری ہے۔
معلوم ہوا ہے کہ 209 کے مجموعی سکور پر کامران غلام جلد ہی پویلین چلتے بنے، جبکہ 223 رنز پر محمد رضوان 53 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ سلمان علی آغا نے 33 گیندوں پر 48 رنز بنائے، یوں پاکستان نے بارش سے متاثرہ میچ کے مقررہ 47 اوورز مکمل کیے۔
news
سیف اللہ جنید جمشید کی شادی کی خوشیوں بھری تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان کے معروف نعت خواں اور مشہور شخصیت مرحوم جنید جمشید کے بیٹے سیف اللہ نے شادی کے بندھن میں بندھنے کی خوشی منائی ہے۔
سیف اللہ جنید جمشید کی شادی کی خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں، جہاں مرحوم جنید جمشید کے مداح اور سوشل میڈیا صارفین انہیں دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دے رہے ہیں۔ ان تصاویر میں سیف اللہ کو سنہرے پرنس کوٹ اور سفید پاجامے میں ملبوس اپنے دونوں بھائیوں کے ساتھ خوشگوار انداز میں دیکھا جا سکتا ہے۔
سادگی سے منعقد کی گئی اس شادی کی تقریب میں صرف قریبی دوست اور اہل خانہ موجود تھے۔ ٹی وی میزبان وسیم بادامی اور اداکار فیصل قریشی نے بھی اس تقریب میں شرکت کی، جس کے خاص لمحات وسیم بادامی نے انسٹاگرام پر شیئر کیے۔
news
گوگل کروم کا نیا اے آئی ٹول اسکیمز سے بچنے میں مددگار
دنیا کا سب سے مشہور براؤزر گوگل کروم ایک نئے اے آئی ٹول کے ساتھ تجربہ کر رہا ہے جو آن لائن فراڈیوں یعنی scams سے بچنے میں مدد فراہم کرے گا۔
یہ فیچر اس وقت ٹرائل کے مرحلے میں ہے۔ یہ ویب پیجز کا تجزیہ کرتا ہے اور یہ جانچتا ہے کہ آیا وہ مشکوک ہیں یا نہیں۔ یہ ٹول ڈیوائسز پر لارج لینگویج ماڈل (ایل ایل ایم) نامی اے آئی ٹیکنالوجی کا استعمال کرتا ہے۔
اس فیچر کی سب سے پہلے اطلاع ایک چینل Leopeva64 نے دی، جو باقاعدگی سے ویب براؤزر کی نئی خصوصیات کو اجاگر کرتا ہے جو ٹرائل میں ہیں۔
Leopeva64 نے براؤزر میں ایک فلیگ دریافت کیا ہے جسے ‘کلائنٹ سائیڈ ڈیٹیکشن برانڈ اینڈ انٹینٹ فار اسکیم ڈیٹیکشن’ کے نام سے فعال کیا جا سکتا ہے۔ یہ کروم کے تجرباتی براؤزر کینری کے تازہ ترین ورژن میں شامل ہے۔
یہ فلیگ کسی بھی ویب پیج کے مواد کی جانچ کرتا ہے اور یہ معلوم کرتا ہے کہ وہ کیا کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور آیا یہ مواد ویب سائٹ کے مطلوبہ مقصد یا برانڈ کے مطابق ہے یا نہیں۔
- سیاست7 years ago
نواز شریف منتخب ہوکر دگنی خدمت کریں گے، شہباز کا بلاول کو جواب
- انٹرٹینمنٹ7 years ago
راحت فتح علی خان کی اہلیہ ان کی پروموشن کے معاملات دیکھیں گی
- کھیل7 years ago
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ساتھی کھلاڑی شعیب ملک کی نئی شادی پر ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
- انٹرٹینمنٹ7 years ago
شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی سے متعلق سوال پر بشریٰ انصاری بھڑک اٹھیں