news

پاکستان کا جنوبی افریقہ کے خلاف تاریخی ون ڈے سیریز وائٹ واش

Published

on

پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 1992 کے بعد اپنے ہوم گراؤنڈ پر ون ڈے سیریز میں وائٹ واش شکست دے کر ایک نئی تاریخ رقم کی ہے۔ سیریز کے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں گرین شرٹس نے پروٹیز کو 36 رنز سے شکست دے کر یہ تاریخی کارنامہ انجام دیا۔ تفصیلات کے مطابق جوہانسبرگ میں کھیلے گئے میچ میں میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ عبداللہ شفیق بغیر کوئی رن بنائے 1 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئے۔ جب مجموعی سکور 10 رنز ہوا تو بارش کے باعث کھیل روکنا پڑا، اور دوبارہ آغاز پر میچ کو 47 اوورز تک محدود کردیا گیا۔

بتایا گیا ہے کہ صائم ایوب اور بابر اعظم نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔ اس دوران صائم نے 54 گیندوں پر 1 چھکے اور 7 چوکوں کی مدد سے نصف سنچری مکمل کی۔ اسی طرح جب بابر اعظم نے 71 گیندوں پر 7 چوکوں کی مدد سے 52 رنز بنائے تو وہ مپ ہاکا کے ہاتھوں پویلین لوٹ گئے۔ صائم ایوب نے 91 گیندوں پر 101 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جس میں دو چھکے اور 13 چوکے شامل تھے۔ یہ جنوبی افریقہ کے خلاف ان کی دوسری اور کیریئر کی تیسری سنچری ہے۔

معلوم ہوا ہے کہ 209 کے مجموعی سکور پر کامران غلام جلد ہی پویلین چلتے بنے، جبکہ 223 رنز پر محمد رضوان 53 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ سلمان علی آغا نے 33 گیندوں پر 48 رنز بنائے، یوں پاکستان نے بارش سے متاثرہ میچ کے مقررہ 47 اوورز مکمل کیے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version