news

ورون دھون کی فلم بے بی جون، سلمان خان کا مفت کیمیو رول

Published

on

جلد ریلیز ہونے والی ایکشن فلم بے بی جون، جس میں ورون دھون مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں اور سلمان خان کیمیو رول میں نظر آئیں گے، کے معاوضے کی تفصیلات منظرعام پر آگئی ہیں۔

ورون دھون کی یہ فلم 25 دسمبر کو کرسمس کے موقع پر ریلیز ہوگی، جس کا مداح بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ ایٹلی کے تعاون سے کیلیز کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم نے ریلیز سے پہلے ہی زبردست مقبولیت حاصل کر لی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، سلمان خان نے اپنے کیمیو رول کے لیے کوئی معاوضہ نہیں لیا، جبکہ ورون دھون اور دیگر اداکاروں نے اپنے کرداروں کے لیے بھاری رقم وصول کی ہے۔ ورون دھون نے فلم کے لیے 25 کروڑ روپے، جبکہ ان کی ساتھی اداکارہ کیرتی سریش نے 4 کروڑ روپے معاوضہ وصول کیا ہے۔ دیگر اداکاروں میں جیکی شروف کو 1.50 کروڑ روپے، راجپال یادیو کو 1 کروڑ روپے، سانیا ملہوترا کو 1 کروڑ روپے، اور وامیقہ گبی کو 40 لاکھ روپے ادا کیے گئے ہیں۔

فلم کا ٹریلر پہلے ہی ریلیز ہو چکا ہے اور اسے شائقین کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔ ٹریلر میں سلمان خان اور ورون دھون کو ایکشن کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ مداح فلم کی کہانی اور زبردست پرفارمنس دیکھنے کے لیے کرسمس کے دن کا انتظار کر رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version