news
یونان کشتی حادثہ: وزیراعظم شہباز شریف کا انسانی سمگلنگ کے خلاف سخت کارروائی کا حکم

وزیراعظم شہباز شریف نے انسانی سمگلنگ کے خلاف سخت اقدامات کا حکم دیتے ہوئے یونان کشتی حادثے کے بعد متعلقہ اداروں کی سست روی پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے دل دہلا دینے والے واقعات کو روکنے کے لیے فوری اور مؤثر کارروائی کی جائے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے یاد دلایا کہ 2023 میں یونان کے علاقے میں پیش آنے والے کشتی حادثے میں 262 پاکستانی جاں بحق ہوئے تھے، جو عالمی سطح پر پاکستان کی بدنامی کا باعث بنا۔
لاہور ہائیکورٹ میں یونان کشتی حادثے کی جوڈیشل انکوائری کے لیے درخواست دائر کی گئی ہے، جس میں انسانی سمگلنگ کے خلاف حکومتی ناکامی پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔
یونان حادثے میں بچ جانے والے پاکستانیوں نے انکشاف کیا کہ ایجنٹوں نے انہیں لیبیا لے جا کر انتہائی کٹھن حالات میں رکھا اور بعد میں ناقص کشتی میں سفر کرنے پر مجبور کیا۔ کشتی کے الٹنے سے درجنوں پاکستانی سمندر میں ڈوب گئے۔
یہ واقعہ انسانی سمگلنگ کے خلاف سخت اور فوری اقدامات کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔
news
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا پنجاب میں تجاوزات کا خاتمہ اور گورننس کی بہتری کے احکامات

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے بھر میں تجاوزات کے خاتمے کے لیے ایک ہفتے کی ڈیڈ لائن دی ہے اور ڈپٹی کمشنرز کو کرپشن کے خلاف مؤثر کریک ڈاؤن کرنے کے ساتھ ساتھ بہتر انتظامی نظام ڈیزائن کرنے کا ہدف دیا ہے۔
مریم نواز شریف نے ہر شہر میں سرکاری اراضی پر اربن فاریسٹ بنانے، “نو ٹو پلاسٹک” مہم کو کامیاب بنانے اور میرج ایکٹ کی خلاف ورزی پر زیرو ٹالرنس اپنانے کے احکامات دیے۔ پالتو کتوں کے لیے کالر پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے، اور خلاف ورزی پر جرمانہ اور قانونی کارروائی ہوگی۔
وزیراعلیٰ نے سڑکوں پر بائیک لین بنانے اور بائیکرز کے لیے حفاظتی اقدامات (ہیلمٹ، بیک لائٹ اور انڈیکیٹرز) لازمی قرار دینے کی ہدایت کی۔ اسکولوں کے باہر بچوں کے لیے زیبرا کراسنگ اور اسکول وینز کے فٹنس سرٹیفکیٹ پر سختی سے عملدرآمد کا حکم دیا۔
شہری مسائل پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ سڑکوں پر کھڑے گندے پانی کو فوری طور پر صاف کیا جائے، خیمہ بستیوں کو متبادل مقامات پر منتقل کیا جائے، اور ریڑھی بازار کے لیے منظور شدہ ڈیزائن اور جگہوں پر سختی سے عمل کیا جائے۔
وزیراعلیٰ نے ہر شہر کے بس اسٹینڈز کو ماڈل بنانے، صفائی، پینے کے صاف پانی کی فراہمی، اور آرام دہ نشستوں کا انتظام کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے تمام شہروں کے لیے سیوریج اور سینیٹیشن کے جامع پلان لانے کا اعلان بھی کیا۔
انہوں نے سرگودھا میں صفائی مہم شروع کرنے اور عوامی شکایات کے فوری ازالے کا حکم دیا۔ تجاوزات کے دوبارہ نظر آنے کو انتظامیہ کی ناکامی قرار دیتے ہوئے انہوں نے سخت ایکشن لینے کی وارننگ دی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پبلک پارکس کی بہتری، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے مؤثر استعمال، سٹریٹ لائٹس کی فعالیت، اور منشیات کے عادی افراد کے خاتمے کے لیے بھی احکامات جاری کیے۔
news
پیپلز پارٹی کی انٹرنیٹ بندش پر حکومت پر شدید تنقید

قومی اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے انٹرنیٹ کی سست رفتاری اور بندش پر حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا۔
پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی شازیہ مری نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا، ’’انٹرنیٹ کی رفتار کا ستیاناس کر دیا گیا ہے۔ وزارتِ آئی ٹی بدحالی کا شکار ہے۔ یہ کون سی فائر وال ہے؟ اس صورتحال میں ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل لانے پر مجھے ہنسی آتی ہے۔‘‘
دوسری جانب، پیپلز پارٹی کے ایم این اے عبدالقادر پٹیل نے کہا، ’’انٹرنیٹ کا اتنا برا حال کیوں کیا گیا؟ آئی ٹی سے جڑے لوگوں کا اربوں روپے کا نقصان ہو گیا ہے۔ اتنی بدحالی کسی وزارت میں پہلے کبھی نہیں دیکھی۔‘‘
اس پر پارلیمانی سیکرٹری برائے آئی ٹی ساجد مہدی نے وضاحت دیتے ہوئے کہا، ’’پاکستان میں سکیورٹی مسائل کی وجہ سے وزارتِ داخلہ کی ہدایت پر انٹرنیٹ بند کیا جاتا ہے۔ اس کا وقت بھی وزارتِ داخلہ طے کرتی ہے۔ ہم تب تک کچھ نہیں کر سکتے جب تک وزارتِ داخلہ حالات کو ٹھیک قرار نہ دے۔‘‘
وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ خواجہ نے بھی اس معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا، ’’انٹرنیٹ بند ہونے سے نہ ہمیں خوشی ہوتی ہے اور نہ کوئی فائدہ۔ ہم نے صوبائی وزرائے داخلہ کے ساتھ مشاورت کر کے صرف ٹارگٹ علاقوں میں انٹرنیٹ بند کیا، پورے ملک کو متاثر نہیں کیا۔ اگر اظہارِ رائے پر پابندی لگانی ہوتی تو ٹک ٹاک اور فیس بک بھی بند ہوتے۔ ہمیں یوزرز کو پیش آنے والی مشکلات پر افسوس ہے اور میں معذرت خواہ ہوں۔
- سیاست7 years ago
نواز شریف منتخب ہوکر دگنی خدمت کریں گے، شہباز کا بلاول کو جواب
- انٹرٹینمنٹ7 years ago
راحت فتح علی خان کی اہلیہ ان کی پروموشن کے معاملات دیکھیں گی
- کھیل7 years ago
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ساتھی کھلاڑی شعیب ملک کی نئی شادی پر ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
- انٹرٹینمنٹ7 years ago
شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی سے متعلق سوال پر بشریٰ انصاری بھڑک اٹھیں