news
عمران خان کو اڈیالہ جیل سے خیبر پختون خواہ منتقل کرنے کی درخواست 20 ہزار جرمانے کے ساتھ خارج
اسلام آباد سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی طرف سے دائر کی جانے والی درخواست جس میں کہا گیا تھا کہ انہیں اڈیالہ جیل سے خیبر پختون خواہ منتقل کر دیا جائے خارج کر دی ہے
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اڈیالہ جیل سے خیبر پختونخواہ منتقل ہونے کی درخواست پر سماعت کی درخواست میں کہا گیا کہ یہ قومی مسئلہ ہے کسی کا ذاتی مسئلہ نہیں ہے
سماعت کے دوران جسٹس محمد علی مظہر نے یہ کہا کہ اگر پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کو کوئی مسئلہ ہوگا تو وہ خود درخواست دیں گے ان کے تین وکلاء آج بھی عدالت میں موجود تھے ان کی طرف سے کسی وکیل نے ایسی کوئی درخواست نہیں دی جس پر جسٹس جمال مندوخیل نے اپنے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ قیدی کے اہل خانہ یا قیدی خود ایسی درخواست دے سکتا ہے قومی مسائل کے حوالے سے آپ کو رکن اسمبلی کے طور پر سوچنا چاہیے بعدازاں آئینی بنچ کی طرف سے مقامی شہری کی درخواست 20 ہزار روپے جرمانے کے ساتھ خارج کر دی گئی
یاد رہے کہ تین دن قبل سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے عمران خان کو خیبر پختون خواہ جیل منتقل کرنے کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کی تھی شہری قیوم خان کی طرف سے سکیورٹی وجوہات کی بنا پر عمران خان کی جیل سے منتقلی کی درخواست دائر کی گئی تھی جس میں بتایا گیا کہ سپریم کورٹ میں جسٹس امین الدین کی سربراہی میں سات رکنی آئینی بینچ 10 دسمبر کو درخواست کی سماعت کرے گا علاوہ ازیں سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے سانحہ نو مئی کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے اور 8 فروری عام انتخابات میں ہونے والی دھاندلی کی تحقیقات کے حوالے سے عمران خان کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کی تھیں
آئینی بینچ نے آئندہ ہفتے کے لیے اہم اقدامات سماعت کے لیے مقرر کیے تھے سپریم کورٹ نے نو مئی کے سانحہ پر جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کی درخواست بھی سماعت کے لیے مقرر کی تھی اور اس کی تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی جس نے کہا گیا تھا کہ جسٹس امین الدین کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا سات رکنی آئینی بینچ 10 دسمبر کو درخواست پر سماعت کرے گا
سپریم کورٹ کے اندر انتخابی دھاندلی کے خلاف عمران خان کی درخواست بھی سماعت کے لیے مقرر کی گئی تھی جسٹس امین الدین کی سربراہی میں سات اراکین پر مشتمل آئینی بینچ 11 دسمبر کو درخواست کی سماعت کرے گا