news

سٹاک ایکسچینج میں کچھ دباؤ کے بعد انڈیکس میں 1100 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

Published

on

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں ابتدائی طور پر ہونے والی فروخت کے بعد خریداری کا رجحان بحال ہوگیا، پیر کو انٹرا ڈے ٹریڈنگ کے دوران بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس میں 1100 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا۔

قبل اس کےکاروباری سیشن کے دوران بینکنگ ودیگر سیکٹرز کی طرف سے فروخت کی وجہ سے بینچ مارک انڈیکس میں ایک ہزار سے زائد پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی تھی۔

البتہ مارکیٹ منفی رجحان کو دور کرنے میں کامیاب ہو گئ۔ دوپہر 12 بجے تک بینچ مارک انڈیکس 1,109.75 پوائنٹس یا 1.02 فیصد اضافے سے 110,163.70 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

آٹوموبائل اسمبلرز، سیمنٹ، فرٹیلائزر، تیل و گیس کی تلاش کرنے والی کمپنیوں اور او ایم سیز سمیت اہم شعبوں میں خریداری بھی دیکھی گئی۔ البتہ اس دوران، بینکنگ سیکٹر فروخت کے دباؤ میں رہا۔

اینگرو، او جی ڈی سی، پی پی ایل، پی ایس او اور حبکو سمیت انڈیکس ہیوی اسٹاک میں بھی مثبت رجحان رہا۔

ماہرین نے اس سے پہلے ہونے والی مندی کی وجہ حکومت کی طرف سے بینکنگ سیکٹر میں ایڈو انسز ٹو ڈپازٹ ریشو (اے ڈی آر) کے مسئلے کے حل کے لیے ایک اعلیٰ سطح کمیٹی تشکیل دینے کے فیصلے کو قرار دیا تھا۔

عارف حبیب لمیٹڈ (اے ایچ ایل) کی ہیڈ آف ریسرچ ثنا توفیق نے میڈیا ذرائع کو بتایا کہ کمیٹی کی طرف سے تجویز کردہ متبادل طریقہ کار کے بارے میں غیر یقینی صورتحال سرمایہ کاروں کے جذبات پر بھی اثر انداز ہورہی ہے۔

ٹرمز آف ریفرنسز (ٹی او آرز) کے مطابق کمیٹی بینکنگ سیکٹر کے اے ڈی آر سے متعلق مالی اقدامات کے موجودہ قانونی فریم ورک کا بھی جائزہ لے گی اور یہ سرکاری سیکورٹیز میں سرمایہ کاری سے حاصل ہونے والے بینک منافع پر ٹیکس لگانے کے لئے متبادل مالی اسکیموں پر بھی غور کرے گی۔

ثنا توفیق نے یہ بھی کہا کہ اس کے علاوہ، منافع خوری بھی مارکیٹ میں گراوٹ اور مندی کا باعث بن رہی ہے۔

گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان بھی دیکھا گیا۔ بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس ہفتہ وار بنیادوں پر 7,696.63 پوائنٹس یا 7.6 فیصد اضافے کے ساتھ 109,053.95 پوائنٹس پر ختم ہوا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version