head lines
وفاقی حکومت کا عمران خان کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ
اسلام آباد میں وفاقی حکومت نے سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کے خلاف کاروائی کرنے کا اہم فیصلہ کر لیا ہے
وفاقی حکومت کی خصوصی شکایت پر کاروائی کرنے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے
عمران خان کے خلاف پاکستان پینل کورٹ کے مطابق فوجداری مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے
کیونکہ ان پر سوشل میڈیا کے ذریعے لوگوں اور عوام کو سیاست اور ریاستی اداروں کے خلاف اکسانے اور نفرت انگیز جذبات پیدا کرنے کے الزامات ہیں
اعلی حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کے خلاف کاروائی کا آغاز کرنے کی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائے گی اور وزارت داخلہ کو وفاقی کابینہ کی سمری تیار کرنے کا بھی کہہ دیا گیا ہے
ایف آئی اے سائبر کرائم کی طرف سے عمران خان کے خلاف انکوائری کی گئی اور اس انکوائری کے بعد کاروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے وفاقی کابینہ کی طرف سے منظوری ہو جانے کے بعد خصوصی عدالت برائے انسداد دہشت گردی کے اندر عمران خان کے ٹرائل کا منصوبہ ہے
ذرائع کے مطابق عمران خان کے خلاف پاکستان پینل کوڈ کے باب نمبر چھ ، نو اے اور دیگر سیکشنز کے مطابق کاروائی کرنے کا پلان ہے
سی آر پی سی کے سیکشن 196 کے مطابق کمپلینٹ فائل کرنے اور دیگر جرائم پر ملزمان کے خلاف کاروائی کرنے کے لیے وفاقی کابینہ کی طرف سے منظوری کا ہونا بھی ضروری ہے