news
نبوت کا جھوٹا دعویدار اپنے 15 پیروکار سمیت گرفتار”ترکیہ”
ترکیہ میں نبوت کا جھوٹا دعویٰ کرنے والا ترک شہری مصطفیٰ شابوک اپنے پیروکاروں سمیت گرفتار ۔
ذرائع کی رپورٹ کے مطابق ترکیہ کے صوبے کینا کلے سے مصطفی شابوک کو گرفتار کر لیا گیا ہے شابوک ’المھدی المنتظر ‘ کا دعویٰ دار ہے
مصطفیٰ شابوک نے 2023 میں ترکیہ میں زلزلہ آنے کے بعد زلزلہ متاثرین کیلئے رہائش کے انتظامات کیے تھے بعدازاں اس نے چند لوگوں کے ساتھ مل کر ایک مذہبی گروپ بنالیا اور سوشل میڈیا پر اپنے عقائد و نظریات پیش کرنے کے ساتھ اس نے مذہبی نشانیاں وصول ہونے کا جھوٹا دعویٰ بھی پیش کر دیا۔
نیز رپورٹ میں ترکیہ کی دیگر ویب سائٹس کا حوالہ دیتے ہوئے یہ بھی واضح کیا گیا کہ ملعون مصطفی شابوک نے یہ بھی دعویٰ کیا تھا کہ اسے خواب میں ’ العہد کے تابوت‘ کے مقام سے آگاہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مصطفیٰ شابوک نے اپنے جھوٹے دعوں کے ذریعے اپنے پیروکاروں کی تعداد میں اضافہ کیا اور اپنے پیروکاروں کو اپنی جائیدادیں فروخت کرنےکےساتھ قرضے لینے کیلئے بھی تیار کیا۔
گزشتہ برس سے مصطفیٰ شابوک سوشل میڈیا پر تنازعات کی زد میں تھا حال ہی میں اسے اپنے 15 پیروکاروں سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے جب کہ شابوک اور اس کے کارندوں سے رقم اور اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔