news
ایس سی او 23 واں سربراہی اجلاس: سخت سکیورٹی انتظامات
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایس سی او کانفرنس کا 23 واں سربراہی اجلاس آج شروع ہوگا اجلاس میں پاکستان سمیت
آٹھ ممالک کے وزرائے اعظم اور دیگر اہم شخصیات شرکت کریں گی
اسلام آباد میں سکیورٹی کے پیش نظر ریڈ زون کی طرف آنے والے تمام راستوں کو مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے
پولیس ذرائع کے مطابق پارک روڈ کو بنی گالہ کے مقام سے راول ڈیم چوک کو کلب روڈ سے فیصل ایونیو کو فیض آباد کے مقام سے اور آئی جے پی روڈ سے آئی ایٹ کی طرف جانے والی کشمیر ہائی وے پر کنونشن سینٹر جانے والے اور 12 کہو سے مری روڈ کی طرف جانے والے تمام راستے مکمل طور پر بند کر دیے گئے ہیں