news
نقاب پوش افراد ریجنل الیکشن کمیشن کے دفتر سے بیلٹ پیپرز کی بوری لے کر غائب
ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد نے ریجنل الیکشن کمیشن کے دفتر سے بیلٹ پیپر کی ایک پوری بوری غائب کر دی جبکہ بیلٹ پیپرز کی دوسری بوری کو آگ لگا دی، تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی کے کارکنوں کی طرف سے آپس میں ایک دوسرے پر الزامات لگائے جا رہے ہیں
جبکہ ڈپٹی میئر کراچی اور پیپلز پارٹی کے رہنما سلمان مراد بھی ریجنل الیکشن کمشنر کے دفتر میں موجود ہیں،تاہم حسب روایت ریجنل الیکشن کمشنر کے دفتر میں توڑ پھوڑ اور ہنگامہ آرائی بھی ہوئی۔
قومی اسمبلی کے حلقے این اے 231 کے چار پولنگ اسٹیشنز کی دوبارہ گنتی کی گئی اس دوران ریجنل الیکشن کمیشن کے دفتر پر پیپلزپارٹی کے امیدوار عبدالحکیم بلوچ اور پولیس کے درمیان میں بحث اور تلخ کلامی بھی ہوئی۔
تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے الزام لگایاہے کہ پیپلزپارٹی کےغنڈوں نے الیکشن کمیشن کے دفتر کا سارا ریکارڈ جلا دیاہے
الیکشن کمیشن میں بیلٹ باکس اور دیگر ریکارڈ بھی جلا دیا گیاہے، پی ٹی آئی کے امیدوار ایڈووکیٹ خالد محمود پر تشدد بھی کیا گیا ہے، انہوںنےکہا کہ پیپلزپارٹی کے افراد مجھ سے میرا لیپ ٹاپ بھی چھین کرلے گئےہیں
ان کا کہنا تھا کہ ناکامی کے خوف سے پیپلزپارٹی نے الیکشن کمیشن دفتر پر حملہ ہے،
Pingback: ہمارا دورہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات میں اضافے کا باعث بنے گا