news

دن کے آغاز میں ہی نیا ریکارڈ بن گیا

Published

on

Photo: sahafat

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان رہا کاروباری ہفتے کے دوسرے دن آغاز سے ہی سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں ائی ہے

100 انڈیکس نے کاروباری دن کے اغاز سے ہی 513 پوائنٹ کے اضافے سے پہلی بار85423 کی بلند ترین سطح کو پار کر لیا

دوران کاروبار 100 انڈیکس میں 807 پوائنٹ کا اضافہ ہو ہوا اور انڈیکس 85 ہزار 717 کی نئی سطح کو پار کر گیا

واضح رہے کہ 100 انڈیکس اکتوبر کے چھ کاروباری دنوں میں 4600 پوائنٹس کا اضافہ حاصل کر چکا ہے

معاشی تجزیہ دانوں کا کہنا ہے کہ بازار کا رجحان مثبت ہے ائی ایم ایف معاہدے کی پہلی قسط بھی وصول ہو چکی ہے جبکہ  اب پاکستان نے ایک سال کے لیے 3.2ارب ڈالر کے غیر ملکی قرضے بھی حاصل کیے ہیں نیز

سعودی تیل کی سہولت کے حوالے سے وعدوں کے باعث مارکیٹ کا رجحان بہت بہتر ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version