news
صدر مالدیپ: تعلقات کی بحالی کے لیے پانچ روزہ دورہ بھارت
مالدیپ کے صدر محمد معیزو تعلقات کی بحالی اور کشیدگی میں کمی کے لیے پانچ روزہ دورے پر بھارت پہنچ گئے
انتخابات میں کامیابی کے بعد پہلی مرتبہ محمد معیزو بھارت کا دورہ کر رہے ہیں وہ اپنے پانچ روزہ دورے پر وزیراعظم نریندر مودی کے علاوہ اہم کاروباری شخصیات اور بھارتی حکام سے بھی ملیں گے
واضح رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں تناؤ اور کشیدگی اس وقت پیدا ہوئی جب محمد معیزو نے بھارت کو مالدیپ سے اپنی فوج نکالنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ مالدیپ پر بھارتی اثر ورسوخ ملکی خود مختاری کے لیے خطرہ ہے
گزشتہ سال کے انتخابات میں معیزو کی پروگریسو پارٹی آف مالدیپ نے یہ وعدہ کیا تھا کہ میڈیکل ایوا کیوشن اور انسانی امداد کے لیے جزیرہ نما میں موجود بھارتی فوجیوں کو بھی واپس بھجوائیں گے
تاہم صدر منتخب ہونے کے بعد محمد معیزو نے چین اور ترکیہ کے تو دورے کیے لیکن بھارت کی طرف توجہ نہ دی جو کہ بھارت کو ناگوار گزری کیونکہ ماضی میں یہ روایت رہی ہے کہ مالدیبی صدر اپنا پہلا سرکاری دورہ بھارت کا ہی کرتے ہیں
مارچ میں بھارت نے مالدیپ سے اپنے فوجی دستوں کو واپس بلا لیا تھا تاہم بحر ہند میں چین کی بڑھتی ہوئی موجودگی پر تحفظات کے باعث بھارت نے مالدیپ سے اپنے تعلقات ختم نہیں کیے تھے