head lines

اسلام آباد آؤٹ سورسنگ کے لیے ترکیہ کی کمپنی کی دستاویز منظور

Published

on

Photo: sahafat

ذرائع کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ کے حوالے سے حکومت کو بڑی کامیابی حاصل ہوئی جس میں ترکیہ کی کمپنی کی دستاویزات اور بولی کو تکنیکی طور پر منظور کر لیا گیا اور ایئرپورٹ آؤٹ سورسنگ کے لیے بڈ بھی پاکستانی ایئرپورٹ اتھارٹی ہیڈ کوارٹرز کراچی میں جمع کرا دی گئی ہے

 اس مقصد کے لیے ترکیہ کی کمپنی کے دستاویزات کی جانچ پڑتال شروع کر دی گئی ہے آؤٹ سورسنگ کے لیے ترکیہ کمپنی کی پیشکش کو آج پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا

بورڈ کی منظوری کے بعد اسلام آباد ایئرپورٹ آؤٹ سورسنگ پر ترکیہ کی کمپنی کے حوالے کر دیا جائے گا

ذرائع کے مطابق ایئرپورٹ کی اؤٹ سورسنگ کے ٹینڈر کے عمل کی وفاقی کابینہ سے منظوری بھی لی جائے گی اور اس سے متعلق معلومات سیکرٹری ایوی ایشن احسن منگی وزیراعظم کو دیں گے

تاہم دو کمپنیوں کے نمائندوں کو تاخیر سے آنے کی بنا پر تکنیکی طور پر اؤٹ کر دیا گیا جس کے بعد ترکیہ کی کمپنی نے اسلام آباد ایئرپورٹ کے لیے سب سے زیادہ بولی دے کر ٹینڈر کی منظوری حاصل کر لی ٹینڈر کی منظوری کا عمل سیکرٹری ایوی ایشن کی نگرانی میں ہوا حکومت اسلام آباد ایئرپورٹ کے بعد لاہور اور کراچی ایئرپورٹس کو بھی آؤٹ سورس کرنے کا ارادہ رکھتی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version