news

کراچی ایئرپورٹ:غیر ملکی قافلے پر حملے میں دو چینی شہری ہلاک متعدد زخمی

Published

on

Photo: Sahafat


گزشتہ رات ایئرپورٹ کے باہر سگنل پرایک خودکش حملہ آور نے غیر ملکیوں کے قافلے سے بارود سے بھری گاڑی ٹکرا دی
حادثے میں دو چینی شہری ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا چار پولیس اہلکار اور دو رینجر سمیت 17 افراد بھی زخمی ہوئے
دھماکے سے آگ بھڑکنے کے باعث چار گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں تباہ ہو گئی درختوں کو آگ لگ گئی
تحقیقی ذرائع کے مطابق خود کش حملہ آور کار میں سوار تھا اور غیر ملکیوں کے قافلے کے نکلنے کا انتظار کر رہا تھا ان کے پہنچتے ہی دہشت گرد نے اپنی چھوٹی گاڑی غیر ملکیوں کی گاڑی سے ٹکرا دی
چینی سفارت خانے نے اپنے دو شہریوں کے ہلاک اور ایک کے زخمی ہونے کی تصدیق کر دی اور دہشت گر د حملے کے شدید مزمت کی چینی سفارت خانے نے دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کہا کہ فوری ایمرجنسی نافذ کر کے تحقیقات کی جائیں اور حملہ آوروں کو سخت سزا دی جائے اور اس مقصد کے لئے ضروری اقدامات کیے جائیں
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کی یہ کاروائی پاک چین دوستی پر حملہ ہے ہم اس واقعے کی شدید مذمت کرتے ہیں قانون نافذ کرنے والے ادارے مجرم اور ان کے سہولت کاروں کی گرفتاری میں کسی قسم کی کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے اور مجید برگیڈ سمیت حادثے کی ذمہ دار افراد کو عدالت کے کٹہرے میں لائیں گے
وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی کراچی میں چینی وفد پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی مذمت کی چینی قیادت اور عوام سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو عدالت کے کٹہرے میں ضرور لائیں گے جس کے لیے تحقیقات کی جا رہی ہیں اس واقعے کی ذمہ دار افراد پاکستان کے کھلے دشمن ہیں چینیوں کا تحفظ یقینی بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے بلاول بھٹو نے دھماکے مذمت کرتے ہوئے وزیراعلی سندہ سے رپورٹ طلب کر لی اور کہا کہ امن و امان کا قیام یقینی بنانے کے لیے فل پروف اقدامات کیے جائیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version