news
پی ٹی آئی لاشیں گرانا چاہتی ہے :فیصل واڈا
سینٹر فیصل واڈا نے نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا پی ٹی آئی ہمیشہ لاشیں گراتی آئی ہے ۔ہمارا بھائی ارشد شریف شہید ہوا ،ہماری ایک رپورٹر بیٹی شہید ہوئی اور بہت سارے کارکن مارے گئے یہ اور بات ہے کہ نعیم حق صاحب سمیت ان کے جگری دوست کی وفا ت پر ان کے گھر نہیں گئے ۔
ارشد شریف کی ا شہادت پہ وہ وہاں موجود نہیں تھے، میری والدہ کا انتقال ہوا تو میں نے 15 سال اس پارٹی کو خون پسینہ لگاکر سینچا ،مگر میری والدہ کا تمسخر ا سوشل میڈیا پراڑایا گیا ۔سب کچھ ہوتا دیکھتے رہے ،برداشت کرتے رہے، احترام میں بھی رکے رہے، لیکن اب پانی سر سے اوپر آگیا ہے۔ اس لیے ہماری کوشش ہے کہ جس حد تک میں بچا سکتا ہوں ،روک سکتا ہوں لوگوں کو رو کوں ۔
عمران خان صاحب چو نکہ آزادی کی بات کر رہے ہیں ،غلامی سے نجات کی بات کر رہے ہیں ،سب سے پہلے تو وہ اپنے بیٹوں کو یہاں بلا لیں !کیونکہ باپ کی لیگیسی ہے، ان کا باپ پاکستان میں اتنا بڑا کام کرنے جا رہا ہے، غلامی کی بات کرتے ہیں غلامی تو ذہنی غلامی ہے ۔پہلے اپنے آپ کو یہود کی غلامی سے آزاد کریں ان کی پارٹی میں ڈکٹیٹر شپ کی غلامی ہے، کوئی بات نہیں کر سکتا پارٹی کے اندر جو بات کرے گا اس کو پارٹی سے نکال دیا جائے گا ۔
جرات ہی نہیں کسی کی کوئی ان کی اجازت کے بغیر باتھ روم نہیں جا سکتا ۔ایک پیادہ گنڈا پور ان کے پاس ہے وہ آگ برساتا رہتا ہے ،وہ آگ اس لیے برساتا ہے کیونکہ وہ سی ایم ہے ۔ آپ غریبوں کو مروانے کے لیے یہ سارے احتجاج کی کال اور ساری رنگ بازی کر رہے ہیں ۔آپ کو اقتدار چاہیے آپ کو پریشانی ہے کہ ایس ائی ایس کے پلیٹ فارم سے آئی پیز کا مسئلہ حل ہو گیا ہے
اگر غریب آدمی کو بجلی کا ڈائریکٹ فائدہ ہوگا ،پٹرول سستا ہو رہا ہے اور مزید سستا ہوتا چلا جائے گا ۔نوز سینٹ کی بجلی انڈسٹریز کو دینے کی بات ہورہی ہے اور یہ ہوگی انشاءاللہ، اللہ کے حکم سے اگر ملک صحیح ڈگر پرچل رہا ہے تو آپ کو پریشانی ہو رہی ہے آپ جلسے جلوس کی بات کرتے ہیں اگر جلسوں میں 15 ہزار ادمی آتے ہیں یا 50 ہزار ادمی بھی آجائیں تو 25 کروڑ کی نمائندگی نہیں کر سکتے۔