Connect with us

سیاست

بلے کا معاملہ سپریم کورٹ، الیکشن کمیشن، پارٹی کے درمیان ہے، بلاول

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے انتخابی نشان کا معاملہ سپریم کورٹ، الیکشن کمیشن اور پارٹی کے درمیان ہے، ایک دو دن کی بات ہے پتا چل جائے گا۔

Published

on

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے انتخابی نشان کا معاملہ سپریم کورٹ، الیکشن کمیشن اور پارٹی کے درمیان ہے، ایک دو دن کی بات ہے پتا چل جائے گا۔

ماڈل ٹاؤن لاہور میں منہاج القرآن سیکریٹریٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ نواز شریف وزیر اعظم بنے تو ان کا ایجنڈا ہوگا کہ سیاسی مخالفین کو بند کردیں، انتقامی سیاست کریں، سب سے حساب لیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ نواز شریف وزیراعظم بنے تو وہ ماضی کو دیکھتے ہوئے آج کو نقصان پہنچائیں گے، ن لیگ اور پی ٹی آئی نفرت کی سیاست کو انتہا پر لے گئے ہیں،پیپلز پارٹی کی تاریخ ہے کہ وہ پورے ملک کو ساتھ لے کر چلتی ہے۔

پی پی چیئرمین نے کہا کہ ہماری خواہش ہے ہم پاکستان کو ماڈرن ریاست بنائیں، ہم چاہتے ہیں پاکستان اور اسلام کا اصل چہرہ سامنے آئے، ہم نفرت اور تقسیم کی سیاست کا مقابلہ کریں گے، چاہتے ہیں کہ ہم مل کر عوام کی خدمت کریں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تحقیقات ہونی چاہئیں، انصاف ملنا چاہیے، ہم دنیا کے سامنے پاکستان کا پُرامن چہرہ سامنے لانا چاہتے ہیں۔

اس موقع پر پاکستان عوامی تحریک کے رہنما خرم نواز گنڈا پور نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں پاکستان مشکل دور سے گزر رہا ہے، بلاول بھٹو نے ماڈل ٹاؤن کے شہداء کی یادگار پر پھول بھی چڑھائے، انہوں نے آج 127 کی بات ہی نہیں کی، مجموعی بات کی ہے۔

مزید پڑھیں
تبصرہ کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

news

احسن اقبال کا پی ٹی آئی سے مذاکرات پر بیان: حکومت آئین کے دائرے میں مطالبات پر غور کرے گی

Published

on

احسن اقبال

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے مطالبات پر حکومت آئین اور قانون کے دائرے میں غور کرے گی۔ انہوں نے عمران خان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ دوسروں سے رسیدیں دکھانے کا مطالبہ کرتے تھے، تو اب انہیں بھی اپنی رسیدیں دکھانی چاہئیں، خاص طور پر سرکاری تحائف کی۔ جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ سنجیدگی سے بات چیت جاری ہے اور امید ہے کہ پی ٹی آئی کے دوست بھی مذاکرات کے لیے کھلے دل سے آئیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم سڑکوں پر فساد اور انتشار نہیں چاہتے۔ جو شخص جوڈیشل ریمانڈ پر ہوتا ہے، اس کی رہائی عدالت سے ہی ہوتی ہے۔ احسن اقبال نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے پی ٹی آئی کے بنائے ہوئے جھوٹے کیسز کا سامنا کیا اور عدالتوں سے رہائی حاصل کی، بغیر کسی کے سامنے جھکنے کے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ معاشی اڑان ایک پانچ سالہ منصوبہ ہے جس میں پاکستان کے تمام سٹیک ہولڈرز کو مدعو کیا گیا ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ ہماری آئی ٹی برآمدات میں کمی نہیں آئی بلکہ یہ 34 فیصد بڑھی ہیں۔ انہوں نے گزشتہ حکومت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ 2025 کا سی پیک منصوبہ بند کر دیا گیا تھا۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہم پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات میں سنجیدگی سے بات چیت کریں گے اور تحریک انصاف کو میثاق معیشت کی دعوت دیں گے۔

جاری رکھیں

news

سانحہ 9 مئی: 19 مجرمان کی سزاؤں میں معافی

Published

on

توشہ خانہ ٹو کیس

راولپنڈی:
عمران خان اور بشری بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں وکیل صفائی کی عدم موجودگی کی وجہ سے استغاثہ کے گواہ پر جرح مکمل نہیں ہو سکی۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان اور سابق خاتون اول بشری بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں ہوئی، جہاں بشری بی بی کے وکیل ارشد تبریز بیماری کی وجہ سے عدالت میں پیش نہیں ہو سکے۔

وکیل صفائی کی عدم موجودگی کی وجہ سے استغاثہ کے گواہ بنیامین پر جرح مکمل نہیں ہو سکی، اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر ذوالفقار عباس نقوی نے بانی پی ٹی آئی کے وکیل قوسین مفتی سے گواہ پر جرح کرنے کی درخواست کی۔

بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ پہلے بشری بی بی کے وکیل گواہ پر جرح مکمل کریں، پھر ہم کریں گے۔

عدالت نے وکلا کو ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پر جرح مکمل کریں اور سماعت کو پیر 6 جنوری تک ملتوی کر دیا۔

اگر آئندہ سماعت پر جرح کا عمل مکمل نہیں کیا گیا تو تادیبی کارروائی کی جائے گی، عدالت نے کہا۔

کیس کی سماعت سپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے اڈیالہ جیل میں کی۔

جاری رکھیں

Trending

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~