خاص رپورٹ

وفاقی کابینہ نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کی منظوری دیدی

حکومت نے بجلی کے نرخوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا

Published

on

زرائع کے مطابق وفاقی کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے سمری کی منظوری لی گئی، نیپرا نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 5.72 روپے فی یونٹ اضافے کا فیصلہ حکومت کو بھجوایا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیپرا کی جانب سے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کا فیصلہ مالی سال 25-2024 کیلئے اور بجلی ٹیرف میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2024 سے کرنے کا فیصلہ دیا گیا تھا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ نیپرا نے بجلی کا اوسط بنیادی ٹیرف 29.78 سے بڑھا کر 35.50 روپے فی یونٹ منظور کیا تھا جبکہ وفاقی کابینہ کا فیصلہ یکساں ٹیرف کیلئے نیپرا کو بھجوایا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق نیپرا کی توثیق کے بعد وفاقی حکومت بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version