خاص رپورٹ

لاہور، اسلام آباد اور گردونواح میں موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار

لاہور میں موسلادھار بارش کے بعد گزشتہ دو روز سے درجہ حرارت میں نمایاں کمی ہوئی ہے

Published

on

لاہور میں موسلادھار بارش کے بعد گزشتہ دو روز سے درجہ حرارت میں نمایاں کمی ہوئی ہے، شہر میں موجودہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ شہر میں آج بھی ہلکی سے درمیانی بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ ٹاؤن شپ، جوہر ٹاؤن، فیصل ٹاؤن، مال روڈ، گڑھی شاہو، ریلوے اسٹیشن، برانڈریتھ روڈ، لکشمی چوک، ایبٹ روڈ، شادمان اور گردونواح کے علاقے بارش سے متاثر ہوئے ہیں۔

چنیوٹ، میانوالی، جہلم، ٹانک اور ملحقہ علاقوں میں مسلسل موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ لوئر دیر میں بھی گرج چمک کے ساتھ مختلف علاقوں میں بارش ہوئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version