سیاست
عمر ایوب کے وارنٹ گرفتار جاری، پولیس کا گھر پر چھاپہ
عمر ایوب کے وارنٹ گرفتار جاری، پولیس کا گھر پر چھاپہ
وفاقی و صوبائی حکومتیں اور ایجنسیاں مجھے گرفتار کرنا چاہتی ہیں: اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے وارنٹ گرفتار جاری
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) انسداد دہشتگردی عدالت سرگودھا نے پاکستان تحریک انصاف
کے رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے وارنٹ گرفتار جاری ۔ اس حوالے سے عمر ایوب خان نے اپنے بیان میں کہا کہ اے ٹی سی سرگودھا نے میرے وارنٹ گرفتاری جاری کیے، اسلام آباد پولیس اور میانوالی پولیس نے میرے گھر چھاپا مارا ہے۔ عمر ایوب نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ وفاقی و صوبائی حکومتیں اور ایجنسیاں مجھے گرفتار کرنا چاہتی ہیں۔ یاد رہے کہ اس سے قبل انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ سے متعلق کیسز میں عدم پیشی پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے تاہم بعد ازاں عدالت کے سامنے سرینڈر کرنے پر ان کے وارنٹ گرفتاری منسوخ
کر دیے گئے تھے۔