سیاست

بانی پی ٹی آئی سے پارٹی رہنماؤں کی اڈیالہ جیل میں ملاقات کی اندرونی کہانی

Published

on

نمائندہ جیو نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے پارٹی قیادت کو پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کرنے والوں کےخلاف ایکشن لینے کا اختیار دے دیا۔

بانی پی ٹی آئی نے شیرافضل مروت کی پارٹی رکنیت معطل کرنےکی ہدایت کردی، شیرافضل مروت کو متنازع بیانات دینے کے بعد پارٹی نے شوکاز نوٹس جاری کیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شیر افضل مروت کی جانب سے شوکاز نوٹس کا جواب دیا گیا تھا۔

اس حوالے سے پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی شیر افضل مروت کی رکنیت معطلی سے متعلق ہدایت سے آگاہ نہیں ہوں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version